انٹرٹینمنٹ نیوز

 


 

01

 اداکار منیب بٹ نے اہلیہ ایمن خان اور ان کی بہن منال خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔اداکار منیب بٹ نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی ، دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ ایمن اور ان کی بہن منال کیساتھ کام نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ کہا جاتا ہے کہ آپ ایمن اور منال ایک ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن آفر نہیں ملتی اس میں کتنی سچائی ہے۔جس پر اداکار منیب بٹ نے تردید کرتےہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے دراصل ہم ایک دوسرے کیساتھ کمفرٹ ایبل نہیں رہتے، ہمیں ایک ہی سیریل میں ایک ساتھ کاسٹ کی آفرز ہوئی ہیں لیکن کمفرٹ ایبل نہ ہونے کیوجہ سے ہم ایک ساتھ کام نہیں کرتے۔

02

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے ساتھی اداکار نور حسن کیلئے کھل کر اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔اداکارہ نوال سعید ساتھی اداکار نور حسن کے ساتھ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نور حسن کیساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے کھل کر بات کی۔نوال کا کہنا تھا کہ میں نور حسن سے بہت پیار کرتی ہوں اور یہ سب جانتے ہیں، نور حسن وہ انسان ہے جس کے ساتھ میں اپنا سب کچھ شیئر کر سکتی ہوں، اپنے راز، خوشی اور غم۔اس موقع پر نور حسن بھی نوال کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، نور حسن نے کہا کہ نوال ناصرف خوبصورت بلکہ اچھی لڑکی بھی ہے، وہ نوال کے ساتھ ہر موضوع پر گفتگو کر سکتے ہیں اور سارا دن بات کر سکتے ہیں کیونکہ نوال اُنہیں سمجھتی ہیں۔

03

 بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کی 2 ویڈیوز، فلم کی ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارموں پر لیک ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور گوری خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے کاپی رائٹ وائلیشن پر ایک کیس داخل کیا جس پر عدالت نے یوٹیوب، ٹویٹر، ریڈٹ اور گوگل کو حکم دیا کہ وہ ان لیک ویڈیوز کو جلد ہٹادیں۔عدالت کی طرف سے انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ وہ ایسی سائٹس کو بلاک کریں جہاں یہ لیک ویڈیوز موجود ہوں۔ابھی تک سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، ایک میں شاہ رخ ایکشن سین کررہے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ اداکارہ نیانترا کے ساتھ کشتی پر رومانوی گانے کا منظر کررہے ہیں۔ویڈیو کلپس میں اداکاروں کے لباس اور فلم ’جوان‘ کا میوزک بھی موجود ہے جس سے فلم کی مارکیٹنگ منصوبہ سازی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

0/Post a Comment/Comments