سپورٹس نیوز

 


 

01

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میں نے سابق چیئرمین بورڈ رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا بلکہ انہیں خود حکومت تبدیل ہوتے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ جب رمیز راجا مستعفی نہیں ہوئے تو پھر میرے پاس دو آپشنز تھے کہ یا تو میں حکومت کو کہتا جیسے چھٹی کرائی جاتی ہے ویسے کرائیں اور مجھے انسٹال کردیں کیونکہ یہ آئینی طور پر جائز ہے، دوسرا یہ تھا کہ راجا صاحب تھوڑے اور جھولے لے لیں، دیکھ لیں کہ کیا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پھر ایک مرحلہ ایسا آیا کہ یہ ہی فیصلہ ہوا کہ اب جانے کا وقت آگیا ہے، رمیز راجا خود چلے جاتے تو بہتر تھا، نہیں گئے تو فارغ کردیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت آتے ہی خود مستعفی ہو گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

پاکستان ٹیم کے نئے تعینات ہونے والے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کا موقع ملا۔

ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واپس آکر بڑی خوشی ہوئی ، پاکستان پہنچنے پر بڑا اچھا استقبال کیا گیا، میں پہلی بار 1990 میں نیوزی لینڈ ٹیم کے ہمراہ پاکستان آیا تھا پاکستان میں تین سال تک کوچنگ کی، جس کا تجربہ بڑا شاندار رہا۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے پاکستان ٹیم، مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کرکے اچھا لگے گا۔

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ نہ صرف پاکستان ٹیم بلکہ پورے پاکستان میں ہر جگہ بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، میں پاکستان ٹیم میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کروں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

پی ایس ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ بھی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔

سٹیو سمتھ نے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار اپنے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اس وقت کیا جب ایک صارف کی جانب سے ان سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے متعلق سوال کیا گیا۔

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا۔

0/Post a Comment/Comments