دلچسپ و عجیب

 


 

01

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کی والدہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی والدہ  مے مسک  کو غذائی تحقیق میں معاون و مددگار ہونے پر جنوبی افریقا کی یونیورسٹی آف فری اسٹیٹ (UFS) نے غذائیت پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے دی۔

.

مے مسک غذائیت کے شعبے میں تحقیقی پراجیکٹس کے ساتھ دہائیوں سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ماسٹر کی ڈگری بھی رکھتی ہیں، انھوں نے اپنی اس کامیابی کو عمر بھر کی ریاض کا پھل قرار دیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مے مسک نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری ملنے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ اب میں ڈاکٹر بن چکی ہوں۔ اس اعزاز پر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اس تقریب میں میری آنکھوں سے خوشی کے آنسو امڈ آئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

برلن کے چڑیا گھر کی ایک ہتھنی نے انسانوں کو دیکھ کر کیلا کھانا سیکھ لیا ہے، وہ اس عمل میں اپنی سونڈ کو بہت مہارت سے استعمال کرتی ہے۔

ہتھنی کی اس مہارت پر سائنسدانوں نے بہت غور کیا ہے کہ وہ کیلے کو سونڈ میں پھنسا کر جھٹکا دیتی ہے، پھر سونڈ کے حصے سے ہی اس کا چھلکا اتارتی ہے اور بسا اوقات زمین پر دے مارتی ہے، اس دھینگا مشتی میں گودا باہر آ جاتا ہے جسے وہ ہڑپ کر جاتی ہے۔

خیال ہے کہ اس نے تماشائیوں یا خود برلن چڑیا گھر کے عملے کو دیکھ کر اسے سیکھا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہاتھیوں میں انسانوں جیسے پیچیدہ افعال سیکھنے کی غیرمعمولی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی 90 فیصد زبان کاٹ دی گئی جس کے باوجود حیران کن طور پر وہ بات کرسکتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شعبہ طب میں اس نئے طریقہ علاج نے ہر سننے اور دیکھنے والے کو دنگ کردیا ہے۔

37 سالہ گیما ویکس کی زبان اسٹیج فور کینسر کے باعث آپریشن کرکے 90 فیصد کاٹ دی گئی تھی تاہم اب ڈاکٹروں نے ان ہی خاتون کے جسم کے ایک حصے سے ان کی زبان واپس لوٹا دی۔

اپنی حالت سے متعلق گیما ویکس نے بتایا کہ میری زبان کی ایک طرف سفید رنگ کا دھبہ پڑ جانے کے باعث مجھے 6 سال سے معمولی تکلیف تھی لیکن رواں برس فروری میں میری زبان میں ایک بڑا سوراخ ہوگیا جو بہت تکلیف دہ تھا اور اس کی وجہ سے میں کھانا بھی نہیں کھاسکتی تھی۔

گیما کے مطابق ڈاکٹر کے پاس جانے پر پتا چلا کہ مجھے منہ اور گردن میں اسٹیج فور کا کینسر ہے جس کے فوری بعد میرے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا، ڈاکٹروں نے کہا کہ آپ کی زبان کا زیادہ تر حصہ کاٹ دیا جائے گا جس سے آپ زندگی بھر بولنے سے محروم ہو جائیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے خاتون کے بازو سے ٹشو گرافٹس کا استعمال کرتے ہوئے ان کی زبان کو دوبارہ بنایا۔

خاتون نے آپریشن سے پہلے ڈاکٹروں کی پیشگوئی کو اس وقت غلط ثابت کردیا جب اس کے منگیتر اور بیٹی ان سے آپریشن کے بعد ملنے آئے اور خاتون نے ان سے کچھ جملے کہے۔

گیما نے مزید کہا کہ آپریشن کے فوری بعد مجھ سے بالکل بھی بات نہیں کی جا رہی تھی اور ڈاکٹریہ سمجھ رہے تھے کہ اب ہمیشہ ایسے ہی رہے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا

 

 


0/Post a Comment/Comments