ریجنل نیوز

 

 

01

سعودی عرب کے شہرریاض میں شاعروں اور ادیبوں کی تنظیم تخیل ادبی فورم نے تخیل ہاوس پر عید ملن مشاعرے کا انعقاد کیا۔مشاعرے میں سعودی عرب کے معروف شاعروں نے شرکت کی اور اپنا خوبصورت کلام پڑا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تخیل ادبی فورم کے سرپرست اعلی منصور محبوب چوہدری نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تخیل ادبی فورم نے ہمیشہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس عید پر بھی اپنے تمام دوستوں کو اکٹھا کر کے ایک منفرد اور ادب سے بھرپور محفل سجائی ہے تخیل ادبی فورم نے ہمیشہ ادب کو فروغ دیا ہے تقریب میں ریاض شہر کے معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگائے۔

02

 ڈیرہ غازی خان  کے  ڈپٹی کمشنر نے     گندم کی غیرقانونی ترسیل روکنے کیلئےرات گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ترمن چیک پوسٹ کا دورہ کیا،اپنی موجودگی میں سرحدی چیک پوسٹ سے گذرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں گندم کی خریداری کا ٹارگٹ ہمارا مقصد ہے،کسی کو بھی پنجاب سے دیگر صوبوں کو گندم کی منتقلی کی ہرگز اجازت نہیں ہے،ڈیرہ غازیخان کے سرحدی پوائنٹس پر گندم ترسیل روکنے کے عمل کی سخت نگرانی کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ غیر

قانونی ترسیلات روکنے میں انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے،قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گندم کی غیرقانونی ترسیل کرنیوالوں کو ہرصورت شکنجے میں لائینگے۔ڈپٹی کمشنر نے ترمن چیک پوسٹ پر لگائے گئے مانیٹرنگ نظام کی خود پڑتال بھی کی۔

03

شیخوپورہ امیدوار  MPA PP-142 سردار محمد واصف ڈوگر کی طرف سے فارم ہاٶس ککڑ گل میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا, اس موقع پر وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف, ملک اشتیاق احمد ڈوگر, سردار واصف ڈوگر, سردار اظہار ڈوگر نے کارکنان سے خصوصی خطاب کیا,مزید تفصیلات جانتے ہیں ہمارے نمائندہ ملک محمد آصف سے۔

04

راولپنڈی گنجمنڈی پولیس کی اہم کاروائی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مانی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار مسروقہ رقم 59ہزار روپے اور 2 موبائل فونز برآمد گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عمران عرف مانی اور محمد اعجاز شامل ہیں ایس پی راول فیصل سلیم کی گنجمنڈی پولیس کو شاباش ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

05

خبر شامل کرتے ہیں ڈیرہ اللہ یار سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر دوران خان کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ صحبت پور کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر سڑکیں ناقص مٹیریل اور ناقص پلاننگ سے بنائے جارہے ہیں ٹھیکیداروں اور بی اینڈ آر کے افسران کی ملی بھگت سے سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کے رکارڈ قائم ہورہے ہیں عوام کے ٹیکسوں سے ملے پیسے کو لوٹا جارہا ہے۔گزشتہ دنوں جو مردم شماری کی گئی اس میں انتہائی غلط طریقہ سے کام کیا گیا ہزاروں افراد اب تک اپنے خاندان سمیت مردم شماری سے محروم رہ گئے ہیں حکومت بلوچستان مردم شماری کے لئے ایک ماہ مزید دے تاکہ جو لوگ اس سے رہ گئے وہ ادھورہ کام پورا ہوسکے۔

06

لودھراں میں بیٹے کی پسندکی شادی کافیصلہ ساٹھ سالہ بزرگ والدین کی زندگیوں کواجیرن بناگیا.پسندکی شادی کرنےوالےنوجوان کاساٹھ سالہ بزرگ والد دس روزسےحوالات میں بنداوروالدہ عبوری ضمانت پر پولیس دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبورہیں۔نوجوان کی والدہ کاکہناہے کہ صدرپولیس نےبہو علشبہ کے اغوا کامقدمہ درج کرکےشوہرکو حوالات میں بند رکھاہوا  ہے۔علشبہ لاہورہائکورٹ میں مرضی کی شادی اورتحفظ فراہم کرنےکےبیانات دےچکی ہے۔اعلی حکام تحفظ فراہم کریں.ظہورمائ علشبہ بی بی کےوالدکی مدعیت میں اغوا کامقدمہ درج ہے.جب تک علشبہ پیش نہیں ہوتی ہےنامزدملزمان کےخلاف کاروائ رہےگی۔

07

گھوٹکی:تھانہ اے سیکشن پولیس کا دورانِ گشت واردات کے ارادے سے کھڑے ملزمان کے ساتھ مقابلہ،5 ڈاکو ہلاک اسلحہ برآمد۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کو پوسٹ مارٹم کیلئے گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضہ سے تین پسٹلز،ایک کلاشنکوف اور ایک بندوق برآمد ہوئی ہے۔پولیس مقابلے میں فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندی جاری ہے۔

08

حویلی لکھا: پولیس تھانہ حویلی لکھا کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی دو موٹر سائیکل چورگرفتار۔ملزمان کے قبضے سے 6 موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ملزمان کی شناخت پرویز اور سعی خاں کے نام سے ہوئی ہے۔چوکی انچارج محمد فاروق کے مطابق ملزمان کے خلاف  متعدد مقدمات درج ہو چکے ہیں اور یہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

09

ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کا پاکستان کی اقتصادی ترقی، برآمدات میں اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں بنیادی کردار ہے جس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنا بنیادی قومی ذمہ داری ہے۔ محکمہ زراعت کپاس کی بوائی کے اس جاری سیزن میں کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے  تاکہ زیادہ سے زیادہ  رقبے پر کپاس کی کاشت ممکن ہو سکے۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کپاس کی کاشت میں اضافے کے لئے ہونے والے جائزہ اجلاس میں بتائی۔انہوں نے محکمہ زراعت کی فیلڈ فورس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ دیہات کی سطح پر کسانوں سے رابطہ رکھیں، انہیں کپاس کی کاشت کی ترغیب دیں اور نمبرداروں کی خدمات بھی حاصل کریں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کپاس کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے کرم کش ادویات کی کوالٹی کو بھی یقینی بنانے اور جعلی ادویات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

10

خبر شامل کرتے ہیں جنڈیالی بنگلہ میاں چنوں سے۔جنڈیالی بنگلہ میاں چنوں کا نواحی گاؤں 95 پندرہ ایل میں عوام واپڈا کے ہاتھوں ظلم کی چکی میں پسنے لگے۔ ٹہلتے کھمبے لٹکتی تاریں لوگوں کی جانوں پہ وبال کوئی بات سننے کو نہیں تیار۔ اعجاز نامی واپڈا ملازم لوگوں سے سر عام رشوت کا مطالبہ کرنے لگا۔مزید تفصیلات جانتے ہیں ہمارے نمائندہ نوید عباس انصاری سے۔

11

جیکب آباد کے نواحی تھانہ مولاداد میں سندھ اور بلوچستان پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا۔جس میں انسپکٹر سمیت 7 لوگوں کے  شہید ہونے کے اطلاع ہے۔زخمیوںکو جیکب آباد کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکو ڈیرہ الہیار سے ایک شہری کو اغوا کر رہے تھے کہ پولیس نے ان کا پیچھا کیا۔جیکب آباد اور بلوچستان پولیس کی بھاری نفری روانہ۔

12

دادو:دادو     کا ریلوے اسٹیشن سندھ کا واحد اسٹیشن ہے جو کہ ایک کلومیٹر لمبا ہے۔ایک وقت تھا  جب  دادو کے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر 6 ہوٹلز تھے۔جہاں پر چائے سے لے کر کھانے پینے کی ہر شے ملتی  تھی تب بہت رونق ہوا کرتی تھی۔ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر 12 ریل گاڑیاں چلتی تھی جس میں خوشحال خان خٹک ،ایکسپریس ، بولان میل ، قلندر شھباز ، شاھنواز ، بھٹو اور ریل گاڑیاں چلتی تھی ، سیلاب کے بعد 10 مہینے گزرنے کے بعد ایک بھی ریل گاڑی نہیں چلی ہے۔

13

راجن پور:ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے عید کے موقع پر دارالامان کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایک مقیم خاتون نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست میں اپنا مسلہ پیش کیا ڈپٹی کمشنر راجن پور کا نوٹس۔ تقریباً 6 ماہ سے دارالامان میں مقیم خاتون نےڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد خان بلوچ سے درخواست کی کہ میری چھوٹی بچی ہے۔ میں اس سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں 8/10 ماہ سے میں اپنی بچی سے نہیں مل پائی۔ مجھے اپنی بچی سے ملاقات کرائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دارالامان میں مقیم خاتون کو اس کی بچی سے ملاقات کروائی  اس ملاقات میں ماں اور بچی نے بڑی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش کے مطابق میری بچی سے ملاقات کرائی۔

14

ٹھٹھہ:شہید تبیدار علمدار شاہ عرف جہاننگیر شاہ کے قتل اور محکمہ رروینیو کے عملے کو تحفظ دینے اور مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے لئے محکمہ روینیو کے ملازمین کا ڈی سی افیس کے سامنے احتجاج۔روینیو ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے رہنما فہد ببر کی قیادت میں ڈی سی افیس، اے سی افیس کا تالا بند کرکے ہڑتال کی گئی۔شہید تپیدار علمدار شاہ کو شہید ڈکلئیر کرکے ورثہ کو فوری امداد دی جائے۔ اور زمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

15

 

 


0/Post a Comment/Comments