دلچسپ و عجیب

 


 

01

) چین میں مرغیوں کو ڈرا کر مارنے کے جرم میں ایک شخص کو جیل بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں ایک گو نامی شخص کو اپنے پڑوسی کی 1100 مرغیوں کو ڈرا کر مارنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا، اس پر الزام تھا کہ اس نے پڑوسی سے بدلہ لینے کیلئے یہ حرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ملزم کے پڑوسی نے بغیر اجازت گو کے درخت کاٹ دیئے جس پر بدلہ لینے کیلئے گو رات کے اندھیرے میں فلیش لائٹ کی مدد سے مرغیوں کو ڈراتا تھا جس سے مرغیوں میں بھگدڑ مچ جاتی تھی اور یوں مرغیاں ہلاک ہوجاتی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق گو نے غصے میں پڑوسی کی زمین پر قبضے کے چکر میں پہلے بھی 500 مرغیوں کو مارا تھا جس پر اسے بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا لیکن وہ اس کے بعد بھی باز نہیں آیا اور دوسری بار میں اس نے 600 سے زائد مرغیوں کو قتل کیا۔

گو اور پڑوسی کے درمیان یہ تنازع اپریل 2022 سے چل رہا تھا جس میں عدالت نے گو کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 ٹیکنالوجی کے اس دور میں انسان تو انسان جانور بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں بندر کو دنیا سے بے نیاز ہو کر اپنی مالکن کا موبائل استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک بندر قریب ہی لیٹی اپنی مالکن کا موبائل لے کر کمال مہارت سے اسے آپریٹ کرتا ہے اور اپنی پسندیدہ ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتا ہے، سکرین کو سکرول کرتے ہوئے بندر ساتھ کچھ کھا بھی رہا ہے

جس خود اعتمادی کے ساتھ بندر اس موبائل کا استعمال کر رہا ہے اس سے گمان ہوتا ہے کہ وہ موبائل کے تمام فیچرز سے بخوبی واقف ہے اور موبائل چلانا اس کا معمول کا کام ہے۔

اس سارے معاملے کے دوران مالکن اپنے موبائل کو حسرت سے دیکھتی رہتی ہے تاہم بندر اسے مسلسل نظر انداز کرتا ہے اور فون چلانے میں مصروف رہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

امریکا میں ایک خرگوش نے کیلیفورنیا کی پولیس فورسز کو جوائن کر لیا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس اہلکار جن کا نام آفیسر ایشلے کارسن ہے، کو گزشتہ سال کیلیفورنیا کے یوبا سٹی کے علاقے پرسی ایونیو میں ایک کھویا ہوا خرگوش ملا تھا۔

کارسن اُس خرگوش کو اپنے پولیس سٹیشن لے آئے تھے اور خرگوش کو جانوروں کے کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا تھا تاکہ خرگوش کے ’خاندان‘ کو ڈھونڈا جاسکے۔

اس دوران کیلیفورنیا کی پولیس سروسز نے اس خرگوش کو گود لیا اور اس کا نام پرسی رکھا اور اب یوبا سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایسٹر سنڈے سے کچھ دن پہلے ہی خرگوش کو ’’فلاحی افسر‘‘ کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب خرگوش آفیسر پرسی بن گیا ہے۔

محکمہ نے اپنی فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ آفیسر پرسی دن کے وقت محکمہ پولیس کے لاؤنجز میں رہتا ہے اور سب کے لئے معاون جانور ثابت ہو رہا ہے۔

 


0/Post a Comment/Comments