انٹرنیشنل نیوز

 







 

01

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کے لئے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

سابق امریکی صدر اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور میں موجود ہیں، وہ عدالت میں فرد جرم کا سامنا کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں نیویارک کے لئے روانہ ہوئے تو ان کی اس پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزار سے زائد لوگوں نے ٹریک کیا۔سابق امریکی صدر نے 2 بوئنگ J4ER-757 طیارے میں سفر کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے نیویارک ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر نیویارک میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے انتظامات کرلیے گیے ہیں۔نیویارک کے میئر نے بھی خبردار کیا ہے کہ پرتشدد احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی سزا کو 30 سے 40 سال تک محدود کرنے کا قانون منظورکرلیاگیا۔

خیال رہے کہ ملائیشیا میں 2018 سے پھانسیوں پر پابندی عائد ہے، ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی مدت میں کمی کرنے کی اصلاحات منظورکرلیں۔

اب ملائیشیا میں سزائے موت کو عمر قید سے بدلاجاسکےگا،جب کہ عمر قید کی مدت کو 30 سے بڑھا کر 40 سال تک محدود کیاجاسکےگا، منظور شدہ ترامیم قتل اور منشیات سمگلنگ سمیت 34 جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت سزائے موت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں امریکہ کو سبق سکھائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ انتخابات سے قبل حزب اختلاف سے ملاقات کرنے پر امریکی سفیر کو شرم آنی چاہیے، آپ ایک سفیر ہیں۔طیب اردوان کی جانب سے مذکورہ بالا بیان ترکی میں امریکی سفیر جیف فلیک کی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے سربراہ کمال کلیداروگلو سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس ملاقات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا کو سبق سکھائیں گے، اُسے عقل استعمال کرنی چاہیے اور شرم آنی چاہیے۔اپنے اتحادی، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کی یوتھ برانچ، الٹرا نیشنلسٹ آئیڈیلسٹ ہرتھز گروپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے ترکی میں امریکی سفیر جیف فلیک اور حزب اختلاف کے سربراہ کی ملاقات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔


0/Post a Comment/Comments