01
قومی کرکٹر زمان خان نے کہا
ہے کہ جب سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو دیکھتا تھا تو سوچتا
تھا کہ ان کی طرح بننا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
قومی کرکٹر زمان خان نے کہا کہ سینئر کھلاڑی ساتھ ہوں تو اعتماد بڑھتا ہے، شارجہ
میں پچز نئی تھیں جن پر بیٹرز اچھا نہیں کھیل سکے، افغانستان کے خلاف سیریز اچھی رہی
ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن
باؤلر لیستھ ملنگا کو دیکھنا ڈیتھ اوورز میں کام آیا، آخری اوورز کرنے کیلئے بہت
محنت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل میں میرے آخری اوورز اچھے ہوئے۔
زمان خان کا مزید کہنا تھا
کہ لاہور قلندرز میں بہت سپورٹ ملی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سے بہت سیکھا ہے،
لاہور قلندرز کے ساتھ جتنی محنت کی اس کا بتا نہیں سکتا، عمر گل لیجنڈ ہیں ان سے
بہت سیکھ رہا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
02
قومی کرکٹر امام الحق نے کہا
ہے کہ 2023ء کا ورلڈ کپ جیتنا ہدف ہے اور اس سے قبل ہر میچ ہی کافی اہم ہے۔
اپنے ایک بیان میں قومی
کرکٹر امام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ سے کافی مدد مل
رہی ہے، کیوی ٹیم ایک مشکل حریف ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت سے مقابلے
کی فضا پیدا ہوتی ہے جو پاکستان کیلئے بہت اچھا ہے۔
انہوں نے مزید کا کہا کہ ان
کی کوشش یہ ہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو جتوائیں، نیوزی لینڈ کے خلاف
سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کافی اہم ہے، سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
03
ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر
لیونل میسی نے اپنے حریف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور
اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
لیونل میسی یورپین کلب فٹبال
کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ہفتے کے روز فرنچ لیگ میں
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کے خلاف میسی نے گول کرکے
یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں