ہیڈلائینز نیوز

 

عرب اور یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے ۔مسجد الحرام اور مسجد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ۔لاکھوں فرزندان اسلام نے نمازیں ادا کی امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے دعا۔خطبہ عید الفطر میں باہمی اتفاق اور بھائی چارے پر زور دیا گیا۔فلسطین میں بھی نماز عید الفطر ادا کی ادائیگی ۔پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا عیدالفطر کل ہوگی۔روس ،ترکی اسپین ،امریکہ، برطانیہ میں مسلمان آج عید منائیں گے۔بھارت ،بنگلہ دیش، ایران، ملائشیا ،اور سنگاپور میں ایک کل ہوگی۔

 

……………………….

02

کھسیانی بلی کھمبا نوچے

بھارت جی ٹوئنٹی اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان کے سر ڈال نے لگا۔مقبوضہ کشمیر میں چار فوجیوں کی اموات کو پہلے آسمانی بجلی گرنے کا نتیجہ قرار دیا ۔واقعہ کو بعد میں عسکریت پسندوں کا فوجی ٹرک پر دستی بم حملہ قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا راجوری واقعہ کو مختلف تنظیموں کی کارروائی قرار دینے لگا۔

03

 

چودہ مئی کو پنجاب میں انتخابات سے متعلق فیصلہ برقرار

ایگزیکٹو اتھارٹیز الیکشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی پابند ہیں۔سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کہا کہ

سیاسی قائدین کی 26 اپریل کو میٹنگ ہوگی 27 اپریل تک پیش رفت رپورٹ دی جائے ۔بڑی جماعتوں کے قائدین نے ایک دن الیکشن کی رائے سے اتفاق کیا۔

عدالت کو ایک ہی دن پورے ملک میں الیکشن کے لیے مذاکرات پر اعتراض نہیں ۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ

امید ہے فضل الرحمن لچک دکھائیں گے ۔سراج الحق نے کہا عید الاضحیٰ کے بعد ملک بھر میں الیکشن ہو سکتے ہیں ۔حکومتی استدعا پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی۔

………………………..

04

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں

کہ سپریم کورٹ کہتی ہے عمران خان سے بات کرو نوبت یہاں تک نہیں آئے گی۔انصاف کو تسلیم کریں گے ہتھوڑے کو نہیں۔سپریم کورٹ  رویے میں لچک پیدا کرے۔جسے نااہل ہونا چاہیے تھا عدالت اسے سیاست کا محور بنا رہی ہے۔پارلیمنٹ کے اختیارات میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا۔

……………………………………..

05

: ہم میچ کھیلنے کو تیار  پی ڈی ایم والے  وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ گئے۔کیوں کو کیوں کے ان کو مجھ سے ہم میچ کھیلنے میں ڈر لگ رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا زمان پارک میں افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب۔ ٹویٹ میں کہا کہ ان کی ایک اور سوشل میڈیا کے کارکن عطاء الرحمن کو اغوا کر لیا گیا۔طاقتور پوری ڈھٹائی کے ساتھ تمام قوانین پامال کرنے میں مصروف ہیں۔

 


0/Post a Comment/Comments