سپورٹس نیوز

 


 

01

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایا کہ ایک روزہ ٹورنامنٹ آج لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی مینز سنگلز کے ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے ڈراز کااعلان کر دیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ 

02

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے رمضان المبارک سپورٹس سیریز کو پنجاب حکومت اور وہاب ریاض کا کھلاڑیوں کے لیے احسن اقدام قرار دیا ہے۔رمضان المبارک سپورٹس سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہاکی، کرکٹ، فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کو پروموٹ کیا جارہا ہے۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ان کھیلوں پرتوجہ نہیں دی گئی تھی، ایسے ایونٹس سے ہمارے کھیل دوبارہ سے اپنا مقام حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے جس کو نکھارنے کے لیے ایسے ایونٹ ضروری ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے، سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر گیم میں بہتری آئے گی۔

03

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے اسرائیلی افواج کے حملوں کے شکار فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔شاہین آفریدی نے لکھا کہ  مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، اگر جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہ ہو تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، ہم بار بار مسجد اقصیٰ میں ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیںانہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کی مشکلات کو آسان فرمائے، آمین۔ 

0/Post a Comment/Comments