ہیڈلائینز نیوز

 


 

01

کراچی کے علاقے نیو کراچی  صنعتی ایریا میں آتشزدگی کا شکار فیکٹری کی منہدم،4فائر فائٹرز جاں بحق ۔فیکٹری گرنے سے فائرفائٹرز سمیت 13 افراد زخمی ۔فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف تھے کہ عمارت گر گئی ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

……………………

02

سپریم کورٹ عدالتی اصلاحات بل کے خلاف آج سماعت کرے گی۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر سماعت کے لیے آٹھ رکنی بینچ تشکیل۔درخواستوں میں پارلیمنٹ سے منظور ترمیمی بل کو کالعدم

 قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ لاہور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا

…………………………………

03

پاکستان بار کی عدالتی اصلاحات پر لارجر بینچ کے قیام پر آج ہڑتال۔پاکستان بار کے مطابق کیس کی سماعت میں سینئر ججوں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔پاکستان بار کونسل نے 17 اپریل کو وکلا کانفرنس بھی بلا لی۔سپریم کورٹ بار، لاہور ہائی کورٹ بار اور لاہور بار کا اظہار لاتعلقی ۔کراچی بار ایسوسی ایشن کی پاکستان بار کونسل کے فیصلے کی مخالفت

سیکرٹری جنرل کراچی بار نے کہا کہ عدلیہ اور قانون کی حاکمیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

…………………………….

04

پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی، حکم عدولی پر حکام کی طلبی

اٹارنی جنرل، سیکرٹری الیکشن کمیشن ،سیکرٹری خزانہ گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے تمام افسروں کو 14 اپریل کو چیمبر میں بلالیا۔

………………………………….

05

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس ملتوی کرکے آج سیاسی صورتحال پر اجلاس بلا لیا

اجلاس میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔سیاسی، آئینی و قانونی اور سپریم کورٹ سے متعلق امور پر غور ہوگا ۔

………………….

06

 

تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف اپیل،سپریم کورٹ آزاد کشمیر آج سماعت کرے گی۔پٹیشن دوبار واپس ہونے پر وکلا نے اعتراضات دور کر کے تیسری بار جمع کرائی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو ہائی کورٹ نے توہین عدالت پر نا اہل کیا۔خواجہ فاروق آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیر اعظم مقرر۔

………………………………….

0/Post a Comment/Comments