انٹرٹینمنٹ نیوز

 


 

01

 کلاسیکل موسیقی کی جان اور سریلی آواز کے مالک گلوکار اسد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے۔پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ سروں کے بے تاج بادشاہ اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہیں موسیقی کا فن اپنے والد استاد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے اپنی شناخت الگ سے منوائی۔اسد امانت علی خان نے اپنی گائیکی کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا اور کلاسیکل موسیقی سے تعلق رکھنے والے خاندان کو چار چاند لگا دیئے، ان کی غزلیں اور کلاسیکل راگ کو عالمی شہرت ملی۔

02

امریکی جریدے نے سپر سٹار شاہ رخ خان کو دنیا کی سب سے با اثر شخصیت قرار دے دیا ہے ۔جریدے کی جانب سے کروائے گئے سروے میں شاہ رخ خان نے برطانوی شہزادے پرنس ہیری اور دنیائے فٹبال کے شہنشاہ لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سروے میں بارہ لاکھ قارئین نے ان مشہور ترین افراد کا انتخاب کیا جو ان کے نزدیک دنیا میں سب سے زیادہ بااثر شخصیات ہیں، فہرست میں شاہ رخ خان، لیونل میسی اور پرنس ہیری کے علاوہ میگن مارکل، سرینا ولیمز بھی شامل تھیں۔ 

03

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے ہالی وڈ کی مشہور سیریز 'سٹار وارز' کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی۔کافی مہینوں سے یہ اطلاعات تھیں کہ مس مارویل کی فلمساز عبید چنائے سٹار وارز فرنچائز کی نئی فلم کو ڈائریکٹ کریں گی، سٹار وارز کے سکرپٹ رائٹروں ڈیمن لنڈولف اور برٹ گبسن کے جانے کے بعد اسٹار وارز فلم کے پروجیکٹ پر سوالیہ نشان بن گیا تھا۔اب ہالی وڈ فرنچائز کی طرف سے باضابطہ اعلان کے مطابق شرمین عبید چنائے نہ صرف سٹار وارز کی ایک نئی فلم ڈائریکٹ کریں گی بلکہ وہ 2019 کی فلم  دی رائز آف اسکائی واکر  کے سیکوئیل کو بھی ہدایت کاری دیں گی۔آفیشل اعلان کے بعد شرمین عبید چنائے نہ صرف سٹار وارز کو ڈائریکشن دینے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں بلکہ وہ پہلی غیر انگریز فلمساز بھی ہوں گی۔


0/Post a Comment/Comments