انٹرٹینمنٹ نیوز

 


 

01

 پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے شرمین عبید چنائے کو ایشائی خاتون کہنے پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ دنوں پاکستان کی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کو ہالی ووڈ کی سٹار وارز فلم کی ہدایتکار منتخب ہونے پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ شرمین پہلی جنوبی ایشائی خاتون ہیں جو سٹار وارز فلم کیلئے بطور ہدایتکار چن لی گئی ہیں۔

پریانکا چوپڑا کے اس بیان پرعدنان صدیقی نے اپنی ٹوئٹ میں اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے ان کی تصحیح کردی، عدنان صدیقی نے پریانکا کو یاد دلایا کہ شرمین عبید چنائے پہلے پاکستانی اس کے بعد ایشیائی خاتون ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کسی بھی فلم کی ریلیز سے قبل اس کی کامیابی کے بارے نروس ہوتے ہیں اور انہیں بہت سی چیزوں کا دباؤ محسوس ہوتا ہے۔

فواد خان ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے اداکار ہیں اور ایک بہت کامیاب موسیقار بھی رہے ہیں ، اداکار اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں اور بیک ٹو بیک فلمیں دے رہے ہیں، ان کی سپر ہٹ فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ نے بڑا بزنس کیا ہے ، ان کی فلم ’ منی بیک گارنٹی ‘ ریلیز ہونے والی ہے جبکہ ایک اور فلم ’ نیلوفر ‘ بھی ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر فلمساز کرن جوہر کو ٹیگ کرکے کھری کھری سنادی۔

کنگنا، کرن جوہر پر پھبتی کسنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں تو جواب میں فلمساز کرن جوہر بھی صاف صاف کہہ دیتے ہیں کہ کنگنا میں اداکاری کے جوہر ہی نہیں۔

کنگنا رناوت نے کچھ عرصے پہلے کرن جوہر کو فلم انڈسٹری کا مودی مافیا قرار دیا تھا جو بڑے سٹارز کے بچوں کو پروموٹ کرتے ہیں اور فلم انڈسٹری کو چند خاندانوں تک محدود رکھتے ہیں۔

2019 میں کرن جوہر نے کنگنا رناوت کو بیروزگار کہہ طنز کا نشانہ بنایا تو اداکارہ نے ترکی بہ ترکی جواب دیا تھا کہ تم میرا ٹیلنٹ اور اپنی فلموں پر نظر ڈالو، جواب میں کرن جوہر بھی بغیر لگی لپٹی کہہ چکے ہیں کہ انھیں اداکارہ کنگنا کو فلم میں لینے اور ان کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔


0/Post a Comment/Comments