دلچسپ و عجیب نیوز

 


 

01

 پرتگال میں عوام کو ماحولیات کا شعور دینے کیلئے سرگرم افراد کی ایک ٹیم نے ملک کے بڑے شہر سے سگریٹ کے لاکھوں ٹکڑے جمع کر کے ان کا پہاڑ بنا دیا، اس عمل کا مقصد لوگوں کو ماحولیات سے متعلق شعور فراہم کرنا تھا۔اس مقصد کیلئے کام کرنے والی ماحول دوست افراد پر مبنی ٹیم نے مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد سگریٹ کے ٹوٹے جمع کیے، ٹیم کے ممبران نے بتایا کہ ان ٹکڑوں کو جمع کرنے کا مقصد عوام کو ایک ایسے مسئلے کا شعور دینا ہے جسے اکثر نظرانداز کیا جاتا ہے۔ٹیم لیڈر اینڈریاس نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی ایسی ہی ایک سرگرمی کے دوران سگریٹ کے 10 لاکھ ٹکڑے جمع کر چکے ہیں، سگریٹ کے منہ میں رکھے جانے والے حصے میں پلاسٹک ہوتا ہے اور وہ زہریلا ہوتا ہے جسے زمین پر پھینک کر ہم ہر جگہ آلودگی پھیلا رہے ہیں.

02

  کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے بعد اب جاپان میں بچوں کو رلانے کے عجیب و غریب مقابلے کا دوبارہ انعقاد ہوا ہے جسے ’رونے کا سومو مقابلہ‘ کہا جاتا ہے۔چار برس بعد یہ مقابلہ دوبارہ منعقد کیا گیا جس میں بچوں کو اس لئے رلایا جاتا ہے کہ اس طرح رونے سے ان کی صحت اچھی رہتی ہے اور وہ مطمئن رہتے ہیں، اس کے لئے بچوں کو باقاعدہ ڈرا کر رلایا جاتا ہے۔انتظامیہ کا عملہ ’اونی‘ نامی عفریت کا ماسک پہنتا ہے اور بچوں کو سومو پہلوانوں کا لباس پہنا کر انہیں ڈراؤنے چہرے والے افراد کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، اس بار یہ مقابلہ ٹوکیو میں واقع سینسوجی کے مندر میں منعقد کیا گیا تھا۔اس دوران ریفری باریک لکڑی کا پنکھا ہاتھ میں رکھتا ہے اور جو بچہ پہلے روتا ہے وہی فاتح قرار پاتا ہے، ریفری لکڑی کا پنکھا لہرا کر بچے کی جیت کا اعلان کرتا ہے.

03

چینی جوڑے نے عارضی طور پر مکان کرائے پر لینے پر ہونے والے تنازع کا بدلہ پانی، بجلی اور گیس ضائع کر کے لیا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ بھی ہے۔چین سے جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں آنے والے جوڑے نے ایئربی این بی (رہائشی افراد کی جانب سے مکان کا ایک گوشہ چند دنوں کرائے پر دینے کی آن لائن عالمی تنظیم اور ویب سائٹ) کے تحت ایک کمرہ بک کرایا تھا لیکن اسے منسوخ کرنے سے انکار کر دیا گیا جو باضابطہ پالیسی کے تحت تھا۔چینی جوڑے نے ساڑھے 3 ہفتے کی رقم ادا کر دی تھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ سیئول شہر کے بجائے بہت دور واقع ہے، اسے منسوخ کرانے کی کوشش کی گئی تو وہ بے سود ثابت ہوئی، اس کے بعد چینی جوڑے نے اس کا بدلہ لینے کی ٹھانی.

 

 

 


0/Post a Comment/Comments