ریجنل نیوز

01

احمد پور شرقیہ :پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کا معاملہ پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 251 کی ٹکٹ کو تبدیل کردیا۔حلقہ پی پی 253 اور حلقہ 251 میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ تبدیل کر دیا گیا۔جس میں نواب شازین عباسی سے ٹکٹ واپس لیکر ملک احمد یاروارن کو جبکہ چوہدری عالمگیر گجر سے ٹکٹ واپس لیکر ملک اصغر جوئیہ کو دے دی گئی۔پی ٹی آئی قیادت نے امیدوار ایم پی اے کے کینڈیڈیٹ ملک اصغر جوئیہ کو ٹکٹ جاری کردی ہے۔ملک اصغر جوئیہ کی زمان پارک سے ٹکٹ وصول کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر بہاولپور میں آمد۔سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری اور کارکنان نے ستلج ٹول پلازہ پر قافلے کی شکل میں ان کا استقبال کیا۔

02

پاکپتن میں لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ پچیس روز بعد حل ہو گیا۔۔۔لڑکی کے باپ اور چچا ہی قاتل نکلے۔۔ملزمان نے مقتولہ کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرکے لاش کو  نہر میں پھنک دیا۔۔معاملہ کیا ہےمزیدجانیئے مختار ساقی کی اس رپوٹ میں

03

گمبٹ: کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی 17بوگی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لےلیا۔حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔خاتون چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہونے کے بعد زخمی کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسی۔ایک شخص کی جلی ہوئی لاش بوگی میں موجود ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔واقعے میں ایک خاندان کے دو بچے بھی لاپتہ ہوئے تھے جو بوگی نمبر 18 سے ملے ہیں۔مزید کوئی ہلاکتیں ہیں یا نہیں بوگی اور ٹریک کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد واضح ہوسکے گا۔آگ لگنے کے باعث خوف سے مسافروں نے چلتی ٹرین سے چھلانگیں لگائی تھیں۔

04

کہوٹہ کے حلقہ پی پی 7 کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ریویو رپورٹ کے بعد پی پی سات کے نامزد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کے بجائے طارق محمود مرتضیٰ کو ٹکٹ جاری کر دیا ،طارق محمود مرتضیٰ نے اپنے حامیوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی سات کے پاس اپنا ٹکٹ جمع کرا دیا ۔مزید احوال جانتے ہیں کہوٹہ سے نمائندہ راجہ پرویز اقبال کی اس رپورٹ میں جی راجہ پرویز بتائیے گا

05

مکہ میں وفاقی وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود پاکستانی عازمین حج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کے حصول کیلئے سرگرم ہیں پہلی بار عید کی خوشیاں حاجیوں کے لیے قربان کرتے ہوئے فیملی کے بغیر مکہ میں مزید تفصیل جانتے ہیں

06

کمیر شریف  میں قبضہ مافیا  کے ہاتھوں انتظامیہ  بے بس۔مین روڈ  کے ساتھ سروس روڈ  لوگوں کے پیدل چلنے اور انکی آسانی کے لیے بنایا گیا  تھا ۔۔مگر قبضہ مافیا نے اس سروس روڈ پر قبضہ کر کے اپنے کاروباری اڈے  بنا لیے ۔اسی حوالے سے جانتے ہیں ظفر اقبال بھٹی کی اس رپورٹ میں۔۔۔۔

07

کراچی میں گزشتہ روز بلوچ کالونی میں نالے سے کئی روز پرانی لاش ملنے کا معاملہ۔ مقتول کی شناخت نارتھ ناظم آباد کے رہائشی عامر بھٹی کی نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول عامر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی پی ایل سی اور بلوچ کالونی انوسٹیگیشن پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران قتل میں ملوث باپ، بیٹے کو جونیجو ٹائون سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو ٹیکنیکل سپورٹ کے ذریعے گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تیسرا ساتھی اور قتل کا مرکزی ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہےملزمان واردات سے قبل خیرپور سے کراچی آئے تھے، مقتول عامر بھٹی 17 اپریل کو لاپتہ ہوا جس کا مقدمہ 18اپریل کو تھانہ بلوچ کالونی میں درج کرایا گیا، ملزمان نے قتل کے بعد لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر پھینک دیا تھا، مقتول کی گاڑی وقوعہ سے کچھ فاصلے پر لاوارث حالت میں ملی تھی، ملزمان نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے مقتول کا موبائل فون ایک سوزوکی وین میں پھینکا تھا، ملزمان کی مقتول کا موبائل فون پھینکنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی ملی ہے، گرفتار ملزمان لاش کو ٹھکانے لگانے میں ملوث ہیں، پولیس کے مطابق مقتول عامر بھٹی کے قتل کی وجہ مرکزی ملزم کی گرفتاری پر سامنے آئیگی۔

08

نواب ولی محمد :نواب ولی محمد شھر کے نزدیک قومی شاہراہ پر فوڈ ڈپارٹمنٹ کی کارروائی۔نوشھروفيروز سے کراچی جانے والی 4 ٹرکوں میں 800 بوری پکڑ کر علی آباد اسٹاپ پہ قائم گدام میں منتقل کیے گئے اس سلسلے میں فوڈ انسپکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ نوشھروفيروز سے کراچی جانے والی بھوسے کی ٹرکوں میں گندم کی بوریاں چھپا کے اسمگل کی جا رہی تھی جس کو ناکام بنا کے 800 بوریاں گندم کی برآمد کر کے علی آباد اسٹاپ قائم گدام پہ منتقل کی گئی ہے۔

09

سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پرنجی پیٹرول پمپ سے منسلک ویلڈنگ مستری کی ورکشاپ پر ایک خالی آئل ٹینکر میں دوران ویلڈنگ زوردار دھماکہ ہوگیا  مزید تفصيلات بتا رہے ہیں سکرنڈ سے جی ایم لغاری  جی

10

ضلع خيرپور رانی پور کے قریب کنب تھانے کے حدود میں پانچ سالا بچے سے جنسی زیادتی،علاج کے لئے کوٹڈیجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کنب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی۔ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ورثا نے اے ون ٹی وی نیوز کو بتایا کہ کنب پولیس کو اطلاع دی دیا گیا ہے لیکن ایس ایچ او کنب اسلم لغاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی نہیں کرتا نہ ہی مقدمہ درج ہوسکا ہے۔

11

خبر شامل کرتے ہیں ڈیرہ اللہ یار سے شہیدانسپکٹرمحمدطیب عمرانی اور اہلکارعبدالوھاب کی نمازجنازہ ڈیرہ اللہ یار میں اداکردی گئی۔جاگیر کے علاقے میں شہیدپولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ  ڈیرہ اللہ یار میں  اداکردی گئی نمازجنازہ پولیس لائن ڈیرہ اللہ یارمیں اداکی گئی۔نمازجنازہ میں ایس ایس پی صحبت پور سجادحیدرترین سمیت دیگراعلی ا  فیسران سیاسی وسماجی رہنماوں اور شہریوں نے شرکت کی۔شہدائے جعفرآباد کے سوگ میں ہر فرد کی آنکھ اشکبار تھی جوانوں کی میت پہنچنے پر ڈیرہ اللہ یار کے شہریوں کی بڑی تعداد سیول ہسپتال پہنچ گئی نماز جنازہ کے بعد شہداء کی تدفین کردی گئی.

12

شہدادکوٹ لغاری محلہ کے رہائشی عورتوں اور بچوں نے بااثر امداد مگسی اور دیگر کے خلاف پریس کلب شہدادکوٹ میں احتجاج کیا۔متاثر جامزادی کا کہنا تھا کہ میں عید کی مناسبت سے اپنی بچوں کو ساتھ لیکر اپنی بیٹی گلزار زادی کے گھر ملنے گئی تو امداد مگسی اور دیگر مجھ پر ناراض ہوگئی اور مجھ پر ڈنڈوں سے حملا کیا میں میرے بچوں سمیت زخمی ہوگئی اور اب میں تھانہ بی سیکشن پر جا رہی ہوں تو ایس ایچ او میری ایف آئی آر نہیں لے رہا اور با اثر امداد مگسی اور دیگرہمیں  دہمکیاں دے رہیں ہیں جامزادی کا مزید کہنا تھا کہ جلد سےجلد ہمارے احتجاج کا نوٹس لیا جائے۔

13

چنیوٹ میں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن اور چیف سیکریٹری پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا کا احسن اقدام سائلین کے کام اور مسائل کا حل ہوا اب اور بھی آسان ،پیٹرول پمپس کے این او سی کے حصول کے لیے اپلائی کرنے والوں سےخود رابطہ۔ڈپٹی کمشنر نے سائلین کو خود کال کر کے پیش رفت سے آگاہ کیا۔سائلین کو سرکاری واجبات کی ادائیگی کے بعد این او سی وصول کرنے کیلئے ڈی سی آفس مدعو کیا جا رہا ہے شہری کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے بلاجھجک تشریف لائیں۔شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

14

جیکب آبادمیں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ کہ دوران شہید اور زخمی ھونے والے پولیس اھلکاروں کا مقدمہ 23 افراد پر درج۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ڈیرہ اللہ یار اور سبی میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں سمیت سیاسی سماجی اور مذھبی شخصیات نے شہید اھلکاروں کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔گزشتہ روز جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود جاگیر کے علاقے میں بلوچستان پولیس کی جانب سے مغوی فرقان سومرو کی بازیابی کے دوران ڈاکووں کے ساتھ مقابلہ ھوا۔مقابلہ میں ایک انسپیکٹر سمیت 6 پولیس اھلکار شہید ھو گئے تھے۔آپریشن میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے پولیس نفری نے حصہ لیا ۔اس آپریشن میں شہید ھونے والے پولیس اھلکاروں کی میت کو جیکب آباد کے سول اسپتال لایا گیا تھا۔شہدوں کو جعفر آباد اور سبی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا۔جہاں پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شہیدوں کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہیدوں کا 23 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا

مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔6 پولیس اھلکاروں کی شہادت کے بعد جیکب آباد میں لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا

15

بھوانہ میں چک نمبر 185 دیوان پور میں جوئیہ ویلفئیر موومنٹ کیطرف سے عید ملن پارٹی و سیمینار کا انعقاد کیا گیا.سیمینار میں چیف سمیت جوئیہ برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی.اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ عید ملن پارٹی کا مقصد ایک جگہ اکٹھے ہونا آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کرنا ہے۔برادری اور اہل علاقہ کی فلاح کیلیے بھرپور کام کیے جا رہے ہیں.برادری میں متوسط طبقے کی مالی امداد کر کے ان کو پاؤں پر کھڑا کیا جا رہا ہے.بچیوں کی شادیاں ہوں یا فوتگی ہر موقع پر ان کی امداد کی جا رہی ہے.اس کے ساتھ برادری کے بچوں کی تعلیم پر اخراجات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اس ملن اور معاشرے کی ترقی کیلیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔اس موقع پر جوئیہ ویلفئیر موومنٹ کی طرف سے بہترین کارکردگی پر گلزار احمد جوئیہ,اسد علی قادری جوئیہ و دیگر کو شیلڈز ایورڈ دیے گئے.

16

قاضی احمدمیں محکمہ فاریسٹ شہید بینظیر آباد کے ملازمین کا بیلا بچاؤ کمیٹی  کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔بیلا بچاؤ کمیٹی کے نام نہاد لیڈر ہمیں بلیک میل کر کے بھتہ  وصول کرتے ہیں اور سرکاری جنگلات کی زمینوں پر قبضے کروا رہے ہیں۔مظاہرین کا عوامي پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شدید نعرے بازی کی گئی۔بیلا بچاؤ کمیٹی کے نام نہاد افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

17

حویلی لکھا :پولیس تھانہ حویلی لکھا کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی۔دو موٹر سائیکل چور گرفتار ہوگئے۔ملزمان کے قبضے سے

 6 موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ملزمان کی شناخت پرویز اور سعی خاں کے نام سے ہوئی ہے۔ چوکی انچارج محمد فاروق کے مطابق ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہو چکے ہیں اور یہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں

برآمد شدہ موٹر سائیکل ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

18

قاضی احمد کے ضلع نوشہروفیروز کے تعلقہ کنڈیارو کے گاؤں محمد خان کلیار کے رہائشی زمیندار لیموں خان کلیار نے نیشنل پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زمین پر تھریرشر چلا کر گندم نکال رہے تھے کہ سجاد کلیار ولی محمد کلیار محراب کلیار عمران کلیار سہراب کلیار نے آکر ہم پر حملہ کیا اور ہمیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ہم تھانہ ماہی بھان پر رپورٹ درج کروانے گئے تو میرے بیٹے کو گرفتار کر کے ایس ایچ او نے ہمیں دھمکیاں دیں ہمیں میڈیکل کے لیے لیٹر جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث پی ایم یو اسپتال نواب شاہ کے ڈاکٹروں نے میرا علاج کرنے سے انکار کر دیا متاثرہ شخص لیموں کلیار نے وزیر اعلی سندھ آئی جی سندھ و دیگر اعلی حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔

19

راجن پور میں کچہ آپریشن کے 19ویں روز جدید ہتھیاروں اور بکتر بند دستوں سے لیس پولیس دستے کچہ میانوالی میں ڈاکوؤں کی مکین گاہوں میں داخل،پولیس نے کچہ میانوالی میں بنوں گینگ کی مکین گاہیں اور خفیہ ٹھکانے مسمار کر کے نذر آتش کر دیے۔ پولیس کی جانب سے کچہ میانوالی. میں مزید پیش قدمی جاری۔کلئیر کرائے گئے ایریا میں پولیس پکٹس کا قیام ۔ چک عمرانی، چک بیلے شاہ ، چک کپڑا کے کلیئر کرائے گئے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری دہشت گردوں کی متعددمکین گاہیں تباہ کردی ۔ اب تک آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک، 5 ڈاکو سمیت 16 سہولت کار گرفتار ہو چکے ہیں۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ پرویز سجاد حسن خان اور ڈی پی او محمد ناصر سیال کا مسلسل کچہ کے آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن میں موجود رہ کر تمام تر آپریشن کی مکمل کمانڈ کر رہے ہیں –

20

ٹھٹھہ شہر کی میر بحر کمیٹی کا اہم اجلاس،شاھ گوہر گنج ہال ٹھٹھہ میں منعقد کیا گیا۔جس میں محلے کے تمام معززین نے شرکت کے دوران اپنی مختلف رائے سے محلہ کمیٹی کو بتایا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نئے منتخب محلہ کمیٹی کے صدرنے کہا کہ محلے والوں نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے انشاء اللہ اسے بہتر طریقے سے نبھائونگا کسی کو مایوس نہیں ہونے دونگا انہوں نے کہا کہ ہمارے محلے کے جو بھی اہم بنیادی مسائل ہیں انکو فوری حل کرانے کی بھرپور کوشش کرکے حل کرائیں گے۔

0/Post a Comment/Comments