ھیڈلائینز نیوز

 


 

01

سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چیمبر میں ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہوں گے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی علالت کے باعث بدھ کو ریگولر بینچ دی لسٹ کیا گیا۔تمام 12 مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے۔

02

اسپیکر قومی اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط،تین رکنی بینچ کے فیصلے پر اظہار تشویش۔سپریم کورٹ کے بعض حالیہ فیصلوں پر قومی اسمبلی کے آئینی اختیارات میں مداخلت قرار دیا۔لکھا تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کی خدمات کو نظر انداز کیا۔پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار کا احترام کیا جائے۔بار بار فنڈز جاری کرنے کے احکامات محاذآرائی کا سبب بن رہے ہیں۔

03

توہین پارلیمنٹ کا الزام،تین رکنی بینچ کو استحقاق کمیٹی بنانے کی تیاری۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ امید ہے چیف جسٹس اسمبلی کی بات سنیں گے،ان کا ردعمل مثبت ہوگا۔

04

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ۔حکومت نے تجویز دی کہ سینیٹ میں موجود اپوزیشن اور حکومت کے پانچ اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔چیئرمین سینٹ کا حکومتی تجویز پر شہزاد وسیم،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سے رابطہ۔صادق سنجرانی نے بات چیت کے لئے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے پانچ نام مانگ لئے۔ادھر عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے 3 رکنی کمیٹی بنا دی۔شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر کمیٹی میں شامل۔

05

کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق۔کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس میں خیرپور ٹنڈومستی کے مقام پر آگ لگی۔مسافروں نے چلتی ٹرین سے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں،سامان خاکستر ہوگیا۔


0/Post a Comment/Comments