موسم

 


آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،مظفرآباد، قلات اور گوادر میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: دیر09، پٹن 08، مالم جبہ 03، کشمیر: مظفرآباد(سٹی 09، ائیرپورٹ 08)، بلوچستان : گوادراور قلات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ گئی۔
آج ریکارڈ کیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد، سبی، رحیم یار خان 42، موہنجو داڑو، لاڑکانہ اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

0/Post a Comment/Comments