ریجنل نیوز

 

 

01

جتوئی میونسپل کمیٹی جتوئی افسران و عملہ کی نااہلی اور چشم پوشی سے مین مارکیٹ دائی والی مسجد رام پور روڈ پر سیوریج مین ہول کا ڈھکن گزشتہ کئی روز سے غائب ہے اطلاع کے باوجود غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی نے اس طرف دھیان نہیں دیا

 

جتوئی میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے گزشہ روز ایک شہری سیوریج مین ہول میں گر کر زخمی ہو گیا،جسے فوری طور پر ریسکیو کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کیا گیا، متاثرہ شہریوں اور تاجر برادری میاں امتیاز خواجہ سیمت دیگر  نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید بتایا کہ مذکورہ روڈ پر بہت زیادہ رش اور  کھلے مین ہول کی وجہ سے جہاں ٹریفک کے بہاو میں بار بار رکاوٹ پیدا ہوتی ہے وہاں روزانہ حادثات بھی معمول بن چکے ہیں کسی وقت کوئی جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے ارباب اختیار سے فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

سکھر آئی جی سندھ غلام نبی میمن دو روزه دورے پر آج رات سکھر پہنچیں گے

 

  زرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن مرحوم پروفیسر اجمل ساوند کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کریں گے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کندھ کوٹ کشمور میں لاڑکانہ ڈویژن کے پولیس افسران سے اجلاس کریں گےاجلاس میں کچے کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی جائے گی ۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن منگل کے روز گھوٹکی میرپور ماتھیلو جائیں گے۔میرپور ماتھیلو میں سکھر ڈویژن کے افسران اجلاس کریں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ٹاؤن میں پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس این پی کی جانب سے لاسی گوٹھ میں ریلی نکال کر پر احتجاج کیا گیا

اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نعرے بازی کی گئی ریلی کی قیادت سندھ نیشنل پارٹی ضلع ایسٹ کے صدر نیاز بلیدی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کا قتل سندھ کے شعور کا قتل ہے، اجمل ساوند کا قتل سرداری نظام کے تحت کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی تصادم نے سندھ کے امن امان کو تباہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیکڑوں نوجوان بے گناہ مارے گئے، لیکن سندھ حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ قبائلی سرداروں نے خونی جھگڑوں کو منظم کرکے قاتلوں کو معاف کرنے کی روایت شروع کی جس سے قبائلی عداوتوں میں اضافہ ہوا۔  رہنماؤں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر اجمل ساوند کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ورثاء کو انصاف دلایا جائے اور سندھ میں پھیلی ہوئی بیچنے کو ختم کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04

 

جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کي جانب سے چند روز قبل کندھ کوٹ میں قتل ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کے قتل کے خلاف احتجاجی جلوس  نکالا گیا

 

چند روز قبل پروفیسر اجمل ساوند کو کندھ کوٹ میں بے  دردی سے قتل کر دیا گیا تھا، سندھ ترقی پسند پارٹی  کی مرکزی  کال پر جیکب آباد میں عبدالستار جاگیرانی سیمت دیگررہنماوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

کارکنوں جانب سےٹائرنظر آتش کر کے  شدید نارے بازی کی۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ

شہید پروفیسر اجمل ساوند کا قتل سندھ کہ  شعور کا قتل ہے

سندھ سے  جاگیردارانہ نظام کا خاتم کیا جائےاور شہید پروفیسر اجمل ساوند کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے ورثہ سے انصاف کیا  جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05

لاڑکائینز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر اجمل ساوند کے بہیمانہ قتل کے خلاف پریس کلب کراچی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

 

مزید تفصيلات جانتے ہیں ثناءاللہ ہکڑو کی اس رپورٹ میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06

وہاڑی میں تھانہ ماچھیوال کی حدود میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا ، پولیس کی طرف سے مارے گئے نوجوان کے ورثاء کاپولیس کے خلاف روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ جاری

پولیس کی طرف سے نوجوان کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ، لیکن اس وقوعہ میں مارے جانیوالے نوجوان کے ورثاء نے اس پولیس مقابلہ کو جعلی قرار دیتے ہوئے پولیس کے خلاف روڈ بلاک کردیا ہے اور احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ، مظاہرین کا کہناہے کہ جعلی پولیس مقابلہ  ظاہر کرکے پولیس نے دسویں کلاس کے کمپیوٹر طالب علم کوسکول کے امتحانی مرکز سے گرفتار کیا اور جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا ہے  متاثرہ والدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے معصوم بچے کو ناحق قتل کرکے ظلم کیاہے وزیر اعلی پنجاب ہمیں انصاف دیں ، جبکہ ڈی ایس پی وہاڑی کا کہنا ہے کہ مارا جانیوالا ملزم پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ۔ مظاہرین سے نپٹنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے

0/Post a Comment/Comments