سپورٹس نیوز

 


 

01

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ ایتھلیٹس کو کیش انعام دیا جائے گا ۔مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کاکہنا ہے کہ کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ایتھلیٹس کو انعام دیں گے، یہ  کیش انعام تمام میڈلسٹ ایتھلیٹس کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنگلز اور ڈبلز کے گولڈ میڈلسٹ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے ، سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ جبکہ برانز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام ملے گا ۔

02

معروف گالفر ٹائیگر ووڈ کا ایک بار پھر طویل عرصے کیلئے گالف سے دور ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ انکے دائیں ٹخنے کی سرجری ہوئی ہے، جس کے بعد انکا مستقبل خدشات کا شکار ہے۔آپریشن کے باعث معروف گالفر ایک بار پھر طویل عرصے تک میدان سے دور رہ سکتے ہیں، اس سے قبل یو ایس ماسٹرز میں ٹائیگر ووڈز کی کارکردگی اوسط سے بھی کم درجے کی رہی جبکہ وہ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے آغاز سے قبل دستبردار ہوگئے تھے۔رپورٹس کے مطابق امریکی گالفر ان دنوں آرام کررہے ہیں اور جلد ریکوری کا عمل شروع کریں گے تاہم ان کی واپسی کب ہوگی اس کا تعین کرنا مشکل ہے۔

03

پاکستان Taekwondo Federation

 کے زیراہتمام انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تائیکوانڈو کے کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر تائیکوانڈو کے میدان میں ملک کا نام روشن کر رکھا ہے۔پاکستان رواں برس مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لے گا جس کی تیاری کے سلسلہ میں تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے ۔

0/Post a Comment/Comments