ہیڈلائینز نیوز

 


 

01

پنجاب الیکشن فنڈز کیس،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی سپریم کورٹ میں ان کیمرا سماعت۔اٹارنی جنرل،وزارت خزانہ سمیت دیگر حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں موجود۔سماعت سے قبل وزیر اعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات ہدایات لی۔اٹارنی جنرل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وفاقی حکومت فنڈز کے اجرا میں بے بس ہے۔پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔

02

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس۔موجودہ سیاسی صورتحال پر غور،عدالتی فیصلے پر حکومتی اتحاد کے ردعمل کی حمایت۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارلیمان کے اختیارات کسی صورت کم نہیں ہونے دیں گے۔سپریم کورٹ کو ہم خیال بینچ کا تاثر ختم کرنا ہوگا۔

03

سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ کے لیے قومی اسمبلی کا آج ان کیمرہ اجلاس۔فوجی قیادت دہشتگردی کے خلاف نئے آپریشن پر بریفنگ دے گی۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی،صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز مدعو۔وفاقی سیکرٹریز داخلہ، خارجہ،خزانہ،دفاع اور اطلاعات بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں اجلاس میں ایسی بات نہیں کی جائے گی جس سے ماحول خراب ہو۔خرابیاں ٹھیک کرنے کے لئے اجتماعی دانش کی ضرورت ہے۔قبائلی اضلاع کے ارکان کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

04

آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو۔یو اے ای نے عالمی مالیاتی فنڈز کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کردی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ٹویٹ لکھا ڈیپازٹ کے حصول کے لیے دستاویزی کارروائی میں مصروف ہیں۔

05

پاکستان ابھی ڈیفالٹ تک نہیں پہنچا آئی ایم ایف نے واضح کر دیا۔مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلنا جارجیوا کا آئی ایم ایف ورلڈ بینک اجلاس سے خطاب کہا امید ہے پاکستان موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لے گا۔پاکستان موسمیاتی تغیرات کی فرنٹ لائن پر رہے گا۔پاکستان میں زراعت کے مستقبل کی پائیداری پر سوچنا ہوگا۔پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر محنت سے کام کر رہے ہیں۔


0/Post a Comment/Comments