بزنس نیوز

 


 

01

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جہاد آزور کا کہنا ہے کہ پاکستان آج اہم موڑ پر ہے، معاشی استحکام کے لئے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے کہا کہ پاکستان نے جو حالیہ پالیسیاں اختیار کیں وہ درست سمت میں ہیں، موجودہ صورتحال میں مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کی شرح کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ کسی بیرونی جھٹکے سے بچا جائے۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، پروگرام مکمل کرنے کے لئے فنانسنگ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ برسوں سے بہت سے پروگرامز کے ذریعے پاکستان کو سپورٹ مہیا کی۔

جہاد آزور کا کہنا تھا کہ ریویو ہو نہ ہو، مہنگائی سے نمٹنا ترجیح ہونی چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر بھی درست ایکسچینج ریٹ پر تجارت اور برآمدات پاکستانی عوام اور معیشت کے لئے اہم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سستے تیل کیلئے روس کیساتھ کمرشل ڈیل آخری مراحل میں ہے، جلد فائنل ہو جائے گی۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جلد ہی ہم اپنا پہلا آرڈر دیں گے، کوشش کرینگے جلد سے جلد پہلا جہاز پہنچ جائے، آرڈر کے بعد ہی حتمی تاریخ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس کے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں، تفصیلات ابھی سامنے نہیں لاسکتے، پہلے ایک ہی بڑا کارگو آئے گا، مختلف قسم کے خام تیل کو مکس کیا جاتا ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ فرنس آئل کم، ڈیزل اور پٹرول زیادہ پیدا ہوں۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے ہمیں رعایتی نرخوں پر خام تیل ملے گا، ایک لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرنے کا ٹارگٹ ہے، کمرشل ڈیل آخری مراحل میں ہے، جلد فائنل ہو جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر قومی ایئر لائنز کے پائلٹس نے جہاز اڑانے سے انکار کر دیا، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا۔

پی آئی اے کی کراچی ایئر پورٹ سے مختلف روٹس پر جانے والی 10 پروازیں منسوخ ہو گئیں، کراچی سے تربت کی پرواز پی کے 510، کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 اور فیصل آباد کی پی کے 588 بھی منسوخ ہو گئی۔

کراچی سے کوئٹہ اور اسلام آباد جانے والی پی کے 368، کراچی سے مسقط کی پرواز اور فیصل آباد کی پی کے 340 بھی منسوخ ہو گئی۔

کراچی سے لاہور کی پرواز اور ریاض جانے والی پی کے 729 بھی منسوخ ہو گئی، کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 761 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے گروپ 5 تا 10 کے افسران کو تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکیں، پائلٹس کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔

0/Post a Comment/Comments