انٹرنیشنل نیوز

 


 

01

شمالی کوریا نے ایک اور درمیانی یا اس سے زیادہ رینج کے میزائل کا تجربہ کیا ہے، میزائل جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے پانیوں میں جا گرا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان نے میزائل تجربے کے بعد شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے رہائشیوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا جو کہ اب واپس لے لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارننگ سسٹم نے غلط پیش گوئی کی تھی کہ شمالی کوریا کا میزائل ان کے جزیرے کے قریب گرے گا۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے میزائل تجربے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا ہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے گزشتہ روز جدہ میں ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کی بادشاہت کی تعریف کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والےامریکی سینیٹر  لنڈسے گراہم نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سعودی ولی عہد اور ان کی اعلیٰ قیادت کی ٹیم کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز اور واضح ملاقات تھی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ سعودی تعلقات کو مضبوط کرنے کا حقیقی موقع ہے اور سعودی عرب میں جاری اصلاحات بھی اتنی ہی حقیقی ہیں۔

امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ میں امریکی انتظامیہ اور کانگریس میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا ہم امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کو گہری سطح پر لے جا سکتے ہیں،   یہ تعلقات دونوں ملکوں کے لیے زبردست اقتصادی فائدے لیے ہوئے ہیں اور اس وقت استحکام کے لیے بھی بہت ضروری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

صدر ولادیمر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے ایک یوکرینی فوجی قیدی کا سر قلم کرکے ویڈیو جاری کی ہے جیسا ماضی میں داعش کرتی آئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر روسی فوجی یوکرینی فوج کے ایک قیدی اہلکار کا سرقلم کر رہے ہیں۔

جس سپاہی کا سر قلم کیا جا رہا ہے اس نے یوکرینی فوج کی طرح بازو پر زرد رنگ کا ایک بینڈ باندھا ہوا ہے اور سر قلم کرنے والوں کا حلیہ بھی بظاہر روسی فوج جیسا لگ رہا ہے۔

روس کی جانب سے یوکرین کے اس الزام پر اور نہ ہی ویڈیو پر کوئی بیان سامنے آیا ہے تاہم ماضی میں روس نے یوکرین میں جنگی جرائم اور تشدد کے تمام الزامات کی تردید کی تھی،تاحال ویڈیو کے درست اور اصلی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

0/Post a Comment/Comments