دلچسپ و عجیب

 


 

01

) امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک خاتون کے پالتو کتے جس کی لمبائی 3.59 انچ ہے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے چھوٹا کتا قرار دیا ہے۔

جانوروں کے ڈاکٹر جیوانی ورجیل نے کتے کی سرکاری طور پر پیمائش کی اور اس کی تصدیق کی کہ وہ سب سے چھوٹا کتا ہے۔

کتے کی مالک خاتون سیملر نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ہمیں اس کے ملنے کی خوشی ہوئی ہے اور اپنے ہی ریکارڈ کو توڑنے اور اس حیرت انگیز خبر کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کا یہ منفرد موقع ہے۔

اس سے قبل ایک یارک شائر کے شہری کے پالتو کتے کے پاس سب سے چھوٹا کتا ہونے کا ریکارڈ تھا جس کی 1945 میں موت ہوئی اور اس وقت اس کی لمبائی 2.8 انچ تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 بھارت میں شادی پر دُلہن نے سٹیج پر دولہے کے ساتھ ہی بیٹھے ہوائی فائرنگ کی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن کی اپنی شادی میں ریوالور سے فائرنگ کرنے کی ویڈیو پر مقامی پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص سٹیج پر دولہے کے ساتھ بیٹھی دلہن کو ریوالور دیتا ہے اور عورت یکے بعد دیگرے کئی راؤنڈز فائر کرنے کے بعد پستول برابر میں کھڑے مرد کو واپس کردیتی ہے۔

یہ واقعہ ‘جیامالا’ رسم کے بعد پیش آیا، جہاں جوڑے نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور مہمانوں سے آشرباد حاصل کیا۔ ایک آدمی جو دلہن کے خاندان سے تھا سٹیج پر چڑھ گیا اور خاتون کو پستول دیا جس پر خاتون نے 4 ہوائی فائر کیے۔

مقامی پولیس نے اس واقعہ پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور دلہن کو تلاش کر رہی ہے جو مبینہ طور پر فرار ہے۔ پستول دینے والے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی لائبریری سے لے جایا جانے والا اوورڈیو البم 40 سال بعد واپس لوٹا دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹورنٹو کی ایک لائبریری کے لائبریرین اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں 40 سال قبل لے جایا جانے والا ونائل ریکارڈ حال ہی میں واپس لوٹایا گیا۔

ٹورنٹو پبلک لائبریری نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ فرٹز نیومائر کا پریٹوریئس کے زمانے کا ڈانس میوزک ریکارڈ اس ہفتے لائبریری کی اسپاڈینا روڈ برانچ کو واپس کر دیا گیا ہے۔

لائبریرین نے البم کا ڈیٹ کارڈ چیک کیا اور یہ جان کر حیران رہ گئے کہ یہ 5 اکتوبر 1982 کو واپس کیا جانا تھا۔

لائبریری حکام نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے کہ ہم نے دیر سے چیزیں واپس کرنے پر جرمانے پچھلے سال ختم کردیے تھے۔

0/Post a Comment/Comments