دلچسپ و عجیب نیوز

 


 

 

 

01

 

 نوبیاہتا جوڑے نے مہنگائی اور خرچوں سے بچنے کیلئے اپنی شادی پر مہمانوں کو کھانے کے ساتھ ڈرنکس دینے سے انکار کر دیا۔

دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کے باعث شادی کے اخراجات کم کرنے کے لیے جوڑے نے یہ فیصلہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی شادی کے اخراجات اٹھانے والے ایک جوڑے نے پیسے بچانے کیلئے شادی میں آنے والے مہمانوں کو مشروبات کے بجائے صرف پانی سے گزارا کرایا، جوڑے نے مہنگائی کی وجہ سے شادی میں شراب کے ساتھ ساتھ دیگر مشروبات کو مینیو سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے منگیتر شراب نہیں پیتے اور اس پر بھاری پیسے بھی خرچ ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے شادی میں صرف سادہ پانی رکھا، مہمان شادی میں صرف مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں لیکن ڈرنکس میں صرف سادہ پانی ہی دستیاب ہوگا۔

لڑکی کے مطابق جوڑے کے اس فیصلے سے بہت سے مہمانوں کو شدید اعتراض بھی ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

ایک شخص جسے کبھی فضائی سفر کا موقع نہیں ملا، اس نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرکے ایسا گھر تعمیر کر لیا جو دیکھنے میں کسی طیارے کی طرح ہے۔

کنکریٹ کے اس 'طیارے' کی تعمیر کے لیے انہوں نے 20 ہزار ڈالرز (56 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے

طیارے کی شکل کی اس عمارت میں ونگز، ٹیل فِن، لینڈنگ گیئر اور انجن کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 کوChrach Peou سالہ 34

 اس عمارت کی تعمیر میں انہیں لگ بھگ ایک سال لگا اور اس کے لیے وہ 30 سال سے پیسے جمع کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 'یہ میرا بچپن کا خواب تھا تو میں اس کی تعبیر پر بہت خوش ہوں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اب ہم یہاں رہ سکتے ہیں اور یہ میرا طیارہ ہے تو میں بہت خوش ہوں'۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 

موبائل فون اب ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں اور وائی فائی انٹرنیٹ کی وجہ سے وہ پرسنل ڈیجیٹل اسسٹنٹ کا کام کرنے لگے ہیں۔

مگر موبائل فون نظروں سے دور ہو جائے تو پھر کتنے فیصد افراد بے چین یا بے قرار ہو جاتے ہیں؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر لگ بھگ 90 فیصد افراد موبائل فون سے دوری برداشت نہیں کرسکتے۔

یہ دلچسپ دعویٰ چین میں ہونے والے ایک سروے میں سامنے آیا۔

چائنا یوتھ ڈیلی سوشل سروے سینٹر اور Questionnaire نیٹ ورک کے اس سروے میں انکشاف کیا گیا کہ 89.2 فیصد افراد لاشعوری طور پر اپنے فون کو نظروں میں رکھتے ہیں۔

سروے میں مزید بتایا گیا کہ ان افراد کو فون اپنے قریب نظر نہ آئے تو وہ بے چینی محسوس کرنے لگتے ہیں یا فکر مند ہو جاتے ہیں۔

اسی طرح 64.9 فیصد افراد نے کہا کہ اگر فون ان سے دور ہو جائے تو ان کے لیے توجہ مرکوز کرنا ممکن نہیں رہتا۔

سروے کے مطابق 1980 اور 1990 کی دہائی کے دوران پیدا ہونے والے افراد موبائل فون پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور موبائل فون کے بغیر انہیں زندگی نامکمل محسوس ہوتی ہے۔

سروے میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ ابتدا میں لوگ موبائل فون کو تناؤ میں کمی اور خوشی کو دریافت کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مگر وقت کے ساتھ وہ فونز کے ساتھ ایسے جڑ جاتے ہیں کہ اس ڈیوائس کی دوری ان سے برداشت نہیں ہوتی۔

 

 


0/Post a Comment/Comments