سپورٹس نیوز

 


:

01

2023 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کروسبیل تھیٹر، شیفیلڈ میں جاری ہے ، کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے میچ میں بیلجیم کے لوکا بریسل نے میزبان دفاعی چیمپئن رونی اوسلیوان کو 10-13 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔دوسرے کوارٹر فائنل میں چین کے سی جیہوئی نے سکاٹ لینڈ کے انتھونی میک گل کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 12-13سے مات دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کے عالمی نمبر تین کیوسٹ مارک ایلن نے ویلز کے جیک جونز کو 10-13 سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو مارک سیلبی نے سکاٹ لینڈ کے جان ہیگنس آسانی سے 7-13 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

02

 نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 500 فتوحات مکمل کرلیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم 500 ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے 500 فتوحات اپنے 949 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں مکمل کیں۔پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیت چکے ہیں، آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 1029 میں سے 539 ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں۔

03

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ابتدائی 6 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹوں کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔نسیم شاہ نے کیریئر کے چھ ابتدائی میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں، نسیم شاہ نے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستانی فاسٹ بولر نے نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کا ریکارڈ توڑا۔میٹ ہینری نے ابتدائی چھ میچز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے ابتدائی چھ ون ڈے میں 18 وکٹیں لی تھیں،عمران طاہر، ریان ہیرس، ظہور خان اور عبادت حسین نے 17،17 وکٹیں لی تھیں۔نسیم شاہ ابتدائی چار اور پانچ میچز میں بھی سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں، نوجوان بولر نے چار میچز میں 15 اور پانچ میچز بعد 18 وکٹیں مکمل کی تھیں

0/Post a Comment/Comments