بزنس نیوز

 


 

01

 وفاقی حکومت نے معاشی مشکلات اور کفایت شعاری اقدامات کے باوجود اہم فیصلہ لیتے ہوئے سید علی رضا کی سی ای او پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سی ای او کی تعیناتی ماہانہ 18 لاکھ روپے کے پیکیج پر کر دی، کابینہ سے وزارت آئی ٹی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی۔سی ای او کو تنخواہ کی ادائیگی وفاقی حکومت کے مختص کردہ بجٹ سے ہو گی، سی ای او کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 742 روپے ہو گی۔

02

اتحاد گروپ نے فخریہ طور پر اپنے اتحاد ٹاؤن فیز ون منصوبہ میں ایک نئے بلاک کے آغاز کا اعلان کیا ہے، یہ منصوبہ مین رائیونڈ روڈ پر ایک اہم مقام پر واقع ہے۔نئے بلاک میں جدید ترین سہولیات، سر سبز مقامات اور جدید طرز رہائش کی تمام تر سہولیات شامل ہیں جو دور حاضر کے مطابق آسان اور پرتعیش زندگی گزارنے کے تجربے کے خواہاں خاندانوں اور افراد کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، اتحاد ٹاؤن فیز ون کو اس کے ڈیویلپرز کی جانب سے شاندار کامیابی قرار دیا گیا ہے اور اس منصوبے کو سرمایہ کاروں اور خریداروں کی جانب سے یکساں طور پر زبردست ردعمل ملا ہے۔

03

 وفاقی وزیر تجارت نے پہلے نیشنل کمپلائنس سینٹر (این سی سی) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی تعمیل کی ضروریات کو یقینی بنانا اور مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کو سہولت فراہم کرنا ہے۔این سی سی مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ملک کی پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوششوں کو تیز کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔


0/Post a Comment/Comments