انٹرنیشنل نیوز

 


 

01

 روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے کسی بھی امن مذاکرات میں نیو ورلڈ آرڈر کی تشکیل اور روسی مفادات، اور روسی خدشات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔روس نے طویل عرصے سے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر امریکا کے تسلط کے خلاف جدوجہد کی قیادت کر رہا ہے اور دلیل دیتا ہے کہ یوکرین تنازعہ اسی لڑائی کا حصہ ہے۔رواں ہفتے کے شروع میں ماسکو نے کہا تھا کہ اس کے پاس یوکرین میں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری تنازعہ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ مسلئے کا کوئی سفارتی حل نظر نہیں آتا۔

02

 اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک کار حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملے میں ملوث مشتبہ شخص کو مبینہ طور پر بندوق نکالنے کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اسرائیل کی ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران ہلاک ہونے والا شخص اطالوی سیاح تھا۔

03

جنگ زدہ شام سے جان بچا کر جرمنی میں پناہ لینے والا شامی نوجوان جرمن قصبے کا میئر منتخب ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی جنگ سے فرار ہونے والے ریان الشیبل وہ پہلے شامی مہاجر ہیں جنہوں نے جرمن کی ریاست باڈن ورٹمبرگ میں میئر بننے کا الیکشن جیتا ہے۔میئرشب کا الیکشن جیتنے کے بعد ریان الشیبل نے سب سے پہلا کام شام میں موجود اپنی والدہ کوفون کیا اور اپنی کامیابی کی اطلاع دی جسے سُن کر والدہ نے نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ ریان 8 سال قبل شام سے فرار ہو کر ربڑ کی کشتی میں یورپ پہنچے تھے۔


0/Post a Comment/Comments