ینٹرنیشنل

 


01

سعودی عرب نے آئندہ ماہ ہونے والے عرب لیگ سربراہی اجلاس میں بشارالاسد کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان آئندہ ہفتوں میں شام جائیں گے، دورہ شام میں صدربشارالاسد کو عرب لیگ اجلاس کا دعوت نامہ دیں گے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کو عرب لیگ سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کے حوالے سے سعودی اور شامی حکام کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو شام کی عرب لیگ میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کیلئے مذاکرات جاری ہیں تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اس موضوع پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی، مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر شام سےعرب ممالک نے تعلقات منقطع کردیے تھے اور2011 میں شام کی عرب لیگ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

ایران نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی بحریہ کے طیارے کو واپس پلٹنے پر مجبور کر دیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ کا ای پی 3 ای طیارہ خلیج عمان میں ایران کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا جس پر ایرانی بحریہ نے امریکی طیارے کو خبردار کردیا۔

ایرانی بحریہ کی جانب سے سرحد کے خلاف ورزی پر خبردار کرنے کے بعد امریکی بحریہ کا طیارہ ایرانی واپس پلٹنے پر مجبور ہو کر ایرانی سمندری سرحد سے نکل کر بین الاقوامی راستے پر چلا گیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا امریکی طیارہ الیکٹرانک سگنلز کے ذریعے معلومات اور ڈیٹا جمع کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی ایران کے ڈیفنس منسٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی ائیرفورس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک جاسوسی طیارے کو ایرانی سرحد سے روک لیا تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 بھارت میں انتہائی مطلوب سکھ رہنما نے نامعلوم مقام سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سکھ خالصتان کی مانگ کرنے سے پیچھے نہ ہٹیں۔

بھارت میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے اپیل کی ہے کہ 14 اپریل کو بیساکھی کے دن تمام سکھ گولڈن ٹمپل امرتسر میں جمع ہوں اور سکھوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر بات کریں۔

وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ آج کل مفرور ہیں اور بھارتی پنجاب کی پولیس ان کی تلاش میں ہے، امرت پال سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی پولیس انہیں گرفتار نہیں کرسکی، وہ ایک محفوظ مقام پر ہیں۔

0/Post a Comment/Comments