ہیڈلائینز نیوز

 

 

01

سوات کے تھانہ سی ٹی ڈی میں دو دھماکے،جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔وزیراعظم شہباز شریف،نگراں وزیر اعلی پنجاب و دیگر شخصیات کا اظہار افسوس۔

02

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ باہر سے حملہ نہیں ہوا دھماکے کی وجہ شارٹ سرکٹ لگتی ہے۔ڈی آئی جی سوات کی بھی سی ٹی ڈی خودکش یا دہشت گردی واقعے کی تردید۔

03

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے والے اراکین ہی تحریک انصاف کا حصہ رہ سکیں گے۔سردار تنویر الیاس کو پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا۔تحریک انصاف آزاد کشمیر کی صدارت کی ذمہ داری عبدالقیوم نیازی کے سپرد کردی گئی۔زمان پارک اجلاس میں ایک درجن سے بھی کم ارکان شریک ہوئے۔

04

آصف علی زرداری اور سراج الحق کے درمیان ملاقات،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کی بحرانی صورتحال کے تناظر میں مذاکراتی عمل پر بھی غور ہوگا۔اتحادی جماعتوں کا مذاکرات کے حوالے سے عمل درآمد پر بھی غور ہوگا۔


0/Post a Comment/Comments