انٹرٹینمنٹ نیوز

 


 

01

 بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے عید کے موقع پر اپنے مداحوں کو خوش کردیا۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ عید کے روایتی لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گلابی اور سنہری پھولوں کے نقش والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر نفیس قسم کی کڑھائی کی گئی ہے۔کترینہ کیف نے ساتھ ہی کپڑوں کی مناسب سے زیوارت پہنے ہیں اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔

02

پاکستان کے نامور فنکار علی نور نے گلوکارہ ماہا علی کاظمی کی طرف سے پروفیشنل مس کنڈکٹ اور ہراسانی کے الزامات پر انہیں قانونی نوٹس بھجوادیا۔علی نور کے فرنٹ مین نے سوشل میڈیا پر ماہا علی کاظمی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے۔کورٹ نوٹس میں علی نور کی جانب سے ماہا علی کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان جھوٹے الزامات سے علی نور کی پروفیشنل ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

03

 پاکستان شوبز کی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔اداکارہ عروہ حسین اور فرحان حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں خوبصورت جوڑی عرصے بعد ایک ساتھ نظر آرہی ہے۔عید الفطر کے موقع پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں عروہ نے گلابی جبکہ ان کے شوہر فرحان سعید نے سفید رنگ کا کرتا زیب تن کر رکھا ہے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post