بزنس نیوز

 






 

 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے آئندہ 5 سال کے ترقیاتی پلان کے تحت نیپرا سے 64 ارب روپے خرچ کرنے کی اجازت حاصل کرلی ہے، اس رقم میں سے 43 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالے جائیں گے۔

دنیا نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق لیسکو نے نیپرا سے گاڑیوں، فرنیچر اور دیگر امور کیلئے 64 ارب روپے خرچ کرنے کی اجازت لے لی ہے، اس رقم میں سے لیسکو 4 ارب روپے کی گاڑیاں، 28 کروڑ کا فرنیچر خریدے گی جبکہ 57 کروڑ روپے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے پر خرچ کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 34 ارب روپے گرڈز کی تعمیر اور مرمت پر خرچ ہوں گے، سمارٹ میٹرنگ کیلئے 8 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ باقی ماندہ رقم لائن لاسز پر قابو پانے کے اقدامات پر خرچ ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فنانس ڈویژن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں قابل عمل تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق پاشا، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل، سوئی کمپنیوں کے ایم ڈیز اور سی ای اوز، فنانس اور پٹرولیم ڈویژن کے سینئر افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں توانائی کے شعبے میں جاری مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور توانائی کے شعبے میں خاص طور پر گیس کے شعبے میں کیش فلو کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کرانے کے لیے قابل عمل تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے پٹرولیم ڈویژن، سوئی کمپنیوں اور پی ایس او کے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اپنی لیکویڈیٹی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری کوششیں کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صوبوں میں خریداری کیلئے گندم کی فی چالیس کلو قیمت کی منظوری دیدی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سندھ کو 4000 روپے فی من گندم کی خریداری کی منظوری دیدی گئی، سندھ کو 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پنجاب کو 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی اجازت دیدی گئی ہے، پنجاب میں چالیس کلو گندم 3900 روپے میں خریدی جائے گی۔

 




0/Post a Comment/Comments