بزنس نیوز

 


01

ملک میں ایک برس میں 230 ارب روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت توانائی کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کے لائن لاسز 113 ارب روپے تک پہنچ گئے اور دسمبر 2022 تک گردشی قرضوں کا بوجھ 2536 ارب روپے ہوگیا ہے۔وزارت توانائی کے مطابق پاکستان کا حالیہ برس میں گردشی قرضہ 343 ارب روپے رہا۔وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھاری نقصانات والے فیڈرز کی نجکاری کی جائے گی۔

02

ارجنٹائن کی حکومت نے چینی درآمدات کی ادائیگی ڈالر کے بجائے یوآن میں کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اپریل میں تقریباً 1 بلین ڈالر  اور اس کے بعد تقریباً 790 ملین ڈالر کی ماہانہ درآمدات کی ادائیگی ڈالر کے بجائے یوآن میں کی جائے گی۔ارجنٹائن کے وزیر اقتصادیات سرجیو ماسا نے چینی سفیر زو شیاؤلی اور مختلف شعبوں کی کمپنیوں کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک تقریب کے دوران کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ڈالر کے اخراج کو کم کرنا ہے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی امریکی قوم تاریخی خشک سالی کی وجہ سے زرعی برآمدات میں تیزی سے گراوٹ کے ساتھ ساتھ اس سال انتخابات سے قبل سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان اپنے ڈالر کے ذخائر میں نازک سطح سے لڑ رہی ہے۔

03

روس پاکستان کو 18 ڈالر یعنی پانچ ہزار روپے فی بیرل تک تیل پر رعایت دے رہا ہے جب کہ ادائیگیاں چینی کرنسی میں کی جائیں گی۔ پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پر روس سے کروڈ آئل کی امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیا ہے۔روس سے ایک لاکھ ٹن کروڈ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، اس شپمنٹ پر پاکستان کو18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا

0/Post a Comment/Comments