موسم کی نیوز

 



 

01

امریکا کی ریاست کینٹکی میں فائر فائٹرز نے تقریباً 60 فٹ گہری غار میں گرنے والے دو کتوں کو بچا لیا۔بروڈ ہیڈ فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ دو شکاری کتے راک کیسل کاؤنٹی کی ایک گہری غار میں گرے جس کی اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز نے فوری موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا۔ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ریسکیو ٹیکنیشن نے مل کر ایک ریسکیو ورکر کو رسی کی مدد سے غار میں بحفاظت نیچے اتارا اور دونوں کتوں کو باہر نکال لیا۔

02

بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے رکن جیوش مشرا کو مسلمانوں پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا، پولیس اہلکاروں نے انھیں بازؤں اور ٹانگوں سے پکڑ کر اسمبلی سے باہر پھینک دیا۔رپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہنما جیوش مشرا نے نالندہ اور روہتاس میں تشدد کے حالیہ واقعات پر بہار اسمبلی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، اسمبلی سیشن کے دوران انہوں نے مسلمانوں پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے ہندوؤں پر تشدد کیا۔جیوش مشرا کو جب اسمبلی سے باہر لے جایا جا رہا تھا تو اس دوران وہ کہتے رہے کہ یہ لوگ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں۔

03

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پودوں کو اگر پانی نہ دیا جائے تو رونے لگتے ہیں؟ یہ آوازیں بظاہر تو ہمیں سنائی نہیں دیتی لیکن پودے ان آوازوں کے ذریعے سگنل بھیجتے ہیں تاکہ ماحول میں موجود جاندار انہیں سن کر اپنے رویوں کو بدل سکیں۔نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جن پودوں کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے وہ پودے فی گھنٹہ تقریباً 35 آوازیں نکالتے ہیں دوسری جانب ہائیڈریٹڈ پودے زیادہ پرسکون ہوتے ہیں جو فی گھنٹہ صرف ایک آواز پیدا کرتے ہیں۔یہ آوازیں بظاہر انسان کو سنائی نہیں دیتی کیونکھ یہ آوازیں الٹراسونک ہوتی ہیں.مگر تل ابیب یونیورسٹی کے محققین نے تجربہ کیا، جس میں انہوں نے ٹماٹر اور تمباکو کے پودے کاٹے یا انہیں پانی دینا بند کر دیا، کچھ دیر بعد پودوں کے قریب مائیکرو فون رکھا، مائیکروفون میں ریکارڈ کی گئی آواز سے معلوم ہوا کہ پودے مخصوص آوازیں خارج کر رہے ہیں۔


0/Post a Comment/Comments