اینٹرٹینمٹ نیوز

 


 

01

 غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے، ان کی 29ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔غلام فرید صابری نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت سین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس پیر مبارک شاہ کے سالانہ عرس میں 11 برس کی عمر میں دی اور بعد میں ان کے چھوٹے بھائی بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔صابری برادران کی اس جوڑی نے 70 اور 80 کی دہائی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا، غلام فرید صابری نے پہلی قوالی 1958 میں ریکارڈ کروائی، 1975میں گائی قوالی ’تاجدار حرم‘ نے ان کی شہرت کو دوام بخشا اور ایک دور میں ان کے آڈیو کیسٹس کی ریکارڈ فروخت ہوتی تھی۔غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لیے بھی قوالیاں ریکارڈ کروائیں جن میں عشق حبیب، چاند سورج، الزام، بن بادل برسات، سچائی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 بھارت کے معروف پروڈیوسر کرن جوہر بھی پاکستانی اداکار وہاج علی کے مداح نکلے۔ معروف اداکارہ وہاج علی ان دونوں اپنا جاری ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اپنے کردار مرتسم سے بے حد مقبول ہو گئے ہیں، جبکہ یہ ڈرامہ پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے ، جس میں ان کے کردار سمیت اس ڈرامہ کی سٹوری اور انکی یمنی زیدی کے ساتھ جوڑی کو شائقین بے حد پسند کرتے ہیں، لیکن ان کو پسند کرنے میں معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر بھی شامل ہو گئے۔وہاج علی نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے کرن جوہر نے لائیک کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ "کرن جوہر اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے وہاج علی کا انتخاب کرنے کے خواہشمند ہیں تو کچھ نے بھارتی ہدایتکار پر تنقید کی ہے کہ وہ اب اپنی کسی نئی فلم کے لیے پاکستانی مواد کی کاپی کرنا چاہتے ہیں"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

امریکا کے ٹیک آئیکون ،ٹویٹر اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر ڈاکیومینٹری ریلیز کیلئے تیار ہے۔

وائس میڈیا نامی ادارے نے آٹھ دستاویزی فلموں کیلئے معاہدہ کیا ہے اور اس سلسلے کی پہلی ڈاکیومینٹری ’دی کلٹ آف ایلون‘ کے نام سے جاری کی جائے گی۔

دی کلٹ آف ایلون‘ کو 24 اپریل کو لانچ کیا جائے گا اور اس میں ایلون مسک کے ٹیسلا کامیابی سے دنیا کے امیرترن اور پراثر ترین شخصیت بننے کے حالات کا احاطہ کیا جائے گا۔دستاویزی فلم میں دکھایا جائے گا کہ ایلون نے اپنی مشہوری کو کس طرح استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے نوجوانوں پر اثرات ڈالنے کیلئے استعمال کیا ، ایلون مسک سوشل میڈیا پر نہایت سرگرم نظر آتے ہیں اور مختلف سیاسی و سماجی مسائل پر ان کی تبصروں کو شہ سرخیاں ملتی رہتی ہیں۔

امریکی ٹائیکون کی زندگی پر صرف یہ ایک ڈاکیومینٹری نہیں ہے جس پر کام ہورہا ہے بلکہ آسکر ایوارڈ یافتہ ایلکس گبنے بھی ایلون پر ایک دستاویزی فلم بنارہے ہیں۔ 


0/Post a Comment/Comments