بزنس نیوز

 


 

01

 سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 1 روپے17 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 3 مئی کو سماعت کرے گی۔دوسری جانب کے الیکٹرک پہلے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کراچکی ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 4 روپے 49 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو کرے گی۔ 

02

 بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 کروڑ روپے مالیت کی چینی اور یوریا کھاد برآمد کر لی۔ترجمان کسٹمز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگرعملے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر نوشکی کی ایک فلور مل پرچھاپہ مار کر بڑی تعداد میں چینی اور یوریا کھاد برآمد کر لی۔مذکورہ سامان میں چینی کی 10 ہزار بوریاں اور 12 سو بوریاں شامل ہیں، برآمد شدہ سامان کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔ترجمان کے مطابق گودام کو سیل کر کے لوکل انتظامیہ، پولیس اور ایف سی کے حوالے کر دیا گیا۔

03

 اتحاد گروپ نے فخریہ طور پر اپنے اتحاد ٹاؤن فیز ون منصوبہ میں ایک نئے بلاک کے آغاز کا اعلان کیا ہے، یہ منصوبہ مین رائیونڈ روڈ پر ایک اہم مقام پر واقع ہے۔نئے بلاک میں جدید ترین سہولیات، سر سبز مقامات اور جدید طرز رہائش کی تمام تر سہولیات شامل ہیں جو دور حاضر کے مطابق آسان اور پرتعیش زندگی گزارنے کے تجربے کے خواہاں خاندانوں اور افراد کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، اتحاد ٹاؤن فیز ون کو اس کے ڈیویلپرز کی جانب سے شاندار کامیابی قرار دیا گیا ہے اور اس منصوبے کو سرمایہ کاروں اور خریداروں کی جانب سے یکساں طور پر زبردست ردعمل ملا ہے۔


0/Post a Comment/Comments