انٹرنیشنل نیوز

 


 

01

 

ایران نے متحدہ عرب امارات کے لیے 8 سال بعد اپنا نیا سفیر مقرر کردیا۔

ایران نے سینئر سفارتکار رضا امیری کو سفیر نامزد کیا ہے جو 8 سال بعد متحدہ عرب امارات میں ایران کےسفیر کے طور پر تعینات ہوں گے۔

واضح رہےکہ ایران اورسعودی عرب نے اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

خیال رہے کہ 2016 میں، متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرلیے تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

بادشاہ چارلس سوئم کی 6 مئی کو تاج پوشی کیلئے دعوت نامے چھپ گئے، تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

شاہی محل کی جانب سے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دعوت نامے کا آرٹ ورک جاری کر دیا گیا ہے، اینڈریو جیمیسن نے ڈیزائن کردہ ری سائیکل کارڈز پر پانی کے رنگوں کا خوبصورت استعمال کیا ہے، دعوت نامے میں برطانوی لوک داستانوں کی قدیم شخصیت سمیت پھولوں کو شامل کیا گیا ہے۔

بادشاہ چارلس کی تاج پوشی 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی، یہ وہ جگہ ہے جہاں پچھلے ایک ہزار برس سے انگریزی اور برطانوی بادشاہوں کی تاج پوشی کی جاتی رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

بھارت میں کورونا وائرس کا خطرہ ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے اور 24 گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 ہزار 435 کیسز اور 15اموات سامنے آئی ہیں، یہ گزشتہ سال ستمبرکے بعدکورونا کیسز میں سب سےزیادہ اضافہ ہے۔

بھارتی محکمہ صحت کےمطابق کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 3.38 ریکارڈکی گئی، جب کہ کورونا سے اموات مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، نئی دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک اور راجستھان میں رپورٹ ہوئیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ دنیا میں امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

بھارتی حکومت نے لوگوں سے محتاط رہنےکی اپیل کرتے ہوئے انہیں عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور فاصلہ برقرار رکھنےکی ہدایت کی ہے۔

0/Post a Comment/Comments