بزنس نیوز

 


 

01

 مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا، قومی بچت سکیموں پر نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہو گا۔حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہدا فیملی ویلفیئر پر شرح منافع 16.56 فیصد کر دیا گیا، سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع 18.50 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔پنشنرز اکاؤنٹس پر منافع 16.56 فیصد کر دیا گیا ہے، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع کو بڑھایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر اِنکم سرٹیفکیٹس پر 1 کروڑ پر 1 لاکھ 7 ہزار روپے منافع ملے گا، اس کے علاوہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

02

سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے ربا سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ہوا، اسحاق ڈار نے اسلامی فنانس کے فروغ کیلئے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو عدالتی فیصلے کے مطابق سودی نظام سے پاک کیا جائے گا، کمیٹی نے روایتی بینکاری کی شرعی نظام کی جانب پیشرفت پر سٹیٹ بینک کو سراہا۔

03

 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 سے لے کر 7 اپریل 2023 تک کی مدت میں آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.005 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

فروری کے اختتام تک 175 ممالک میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 536676 اکاؤنٹس کھولے تھے۔سٹیٹ بینک کے ترجمان نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے مسلسل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے اقدام کو کامیاب بنا دیا۔


0/Post a Comment/Comments