انٹڑٹینمنٹ نیوز

 


 

01

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی ایکشن ڈرامہ سیریز'دھاڑ' کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی ڈرامہ سیریز  دھاڑ  کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں سوناکشی سنہا پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہی ہیں۔ایکشن اور سسپینس سے بھرپور اس فلم سیریز کا پہلا ٹیزر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 8 پارٹس پر مشتمل اس سیریز میں سوناکشی سنہا ایک سیریل کلر کو ڈھونڈتی نظر آئیں گی جس نے 27 خواتین کو قتل کیا ہے۔ڈرامہ سیریز  دھاڑ 12 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی جبکہ اس کا ٹریلر 3 مئی کو ریلیز کردیا جائے گا۔ 

02

پاکستانی کی معروف اداکارہ کومل رضوی نے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔انہوں نے شادی کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ چند تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔کومل رضوی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ یہ ایک پختہ وعدہ ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہمیشہ خواب دیکھوں، آپ کے ساتھ جشن مناؤں اور زندگی میں جو کچھ بھی ہو آپ کے ساتھ چلوں۔

03

نیٹ فلکس نے اگلے 4 سالوں میں جنوبی کوریا کی نئی فلموں اور ٹی وی شوز میں ڈھائی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی کے شریک چیف ایگزیکٹو ٹیڈ سارینڈوس نے واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول سے ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس اگلے 4 سالوں میں جنوبی کوریا میں ڈھائی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔جنوبی کوریا کے صدر یون اس وقت امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات متوقع ہے۔


0/Post a Comment/Comments