بزنس نیوز

 


 

01

عالمی بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی، جس میں عالمی بینک نے پاکستان میں معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے پائیدار اصلاحات پر زور دیا۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو سست معاشی شرح نمو، بلند مہنگائی کا سامنا ہے، موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو صرف 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، جون تک مہنگائی 29.5 فیصد کی بلند سطح پر رہے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہے، سست معاشی سرگرمیوں کی وجہ اعتماد کا فقدان، درآمدات پر پابندیاں، سیلاب کی تباہی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ سخت مالی پالیسی تاخیر سے اختیار کی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 اسلام آباد میں گاڑیوں کے خلاف قانون بنائے گئے شو رومز ختم کرنے کے لئے سی ڈی اے نے آخری مہلت دے دی۔

کاروباری مراکز سے خلاف قانون بنائے گئے شو رومز ختم کرنے کے لئے 20 اپریل کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں پراپرٹی کی لیز منسوخ کردی جائے گی۔سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق خلاف قانون شو رومز قائم کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، گاڑیوں کے شو رومز پیدل چلنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی، زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق سخت مانیٹری و مالی پالیسی، بجلی تیل مہنگا ہونے سے صنعتی پیداوار کم رہے گی، معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

رواں مالی سال اوسط مہنگائی دوگنا یعنی 27.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے


0/Post a Comment/Comments