دلچسپ و عجیب نیوز

 


01

 متحدہ عرب امارات کے 4 سالہ بچے نے کتاب شائع کروا کر مردوں کی کیٹیگری میں کتاب شائع کروانے والے دنیا کے کم عمر ترین فرد کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کتاب ’دی ایلیفینٹ سعید اینڈ دی بیئر‘ کی اشاعت کے وقت سعید راشد المہیری کی عمر 4 سال اور 218 دن تھی۔

ادارے کے مطابق اس ریکارڈ کی تصدیق کتاب کی 1000 نقول فروخت ہونے کے بعد کی گئی۔

سعید راشد المہیری کے مطابق وہ اپنی بہن سے متاثر ہیں، ان کی بہن کے پاس خواتین کی کیٹیگری میں 2 زبانوں میں کتاب شائع کرنے والی کم عمر ترین فرد اور خواتین کی کیٹیگری میں 2 زبانوں پر مشتمل کتاب کی سیریز شائع کرنے والی کم عمر ترین فرد کے گینیز ورلڈ ریکارڈ موجود ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

ایک آسٹریلوی باشندے نے 8 فِٹ اور 6 انچز بڑی وِگ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈینی رینلڈز اوور سائز مصنوعی بالوں کا گچھا بنا کر دنیا کی سب سے بڑی وگ کا ریکارڈ توڑا،ڈینی رینلڈز نے ان مصنوعی بالوں کا رنگ اور ان کی ساخت اپنے بالوں جیسی رکھی۔ ساتھ ہی اس کا ایک ذیلی سانچہ بھی بنایا جس سے بالوں کے گچھے کو سہارا دیا گیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ ذیلی سانچہ بائیک ہیلمیٹ، پی وی سی پائپ، پُول نوڈلز، کیبل ٹائیز اور ایلومینیم سلاخوں کی مدد سے بنایا گیا،اس سے قبل یہ ریکارڈ اداکارہ ڈریو بیری مور کے پاس تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

امریکا میں ایک گم شدہ بچے کی نعش دو دن بعد مگرمچھ کے جبڑوں سے مل گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کے ننھے 2 سالہ بچے ٹیلن موسلے کی نعش کافی تلاش کے بعد جھیل میں مگرمچھ کے جبڑوں سے برآمد ہوئی ہے، سینٹ پیٹرزبرگ پولیس نے بتایا کہ بچے کی والدہ کو اس کے اپارٹمنٹ میں قتل کیا گیا تھا اور بچہ لاپتا ہوگیا تھا۔

پولیس چیف انتھونی ہولوے کے مطابق ٹیلن موسلے 2 دن سے لاپتا تھا، بچے کے والد 21 سالہ تھامس موسلے پر شبہ ہے کہ انھوں نے اپنی بیوی 20 سالہ پشون جیفری کو چاقو کے متعدد وار کر کے بے دردی سے قتل کیا، تھامس موسلے کے ہاتھوں اور پیروں پر کٹ کے نشان تھے جس کے لئے انھیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


0/Post a Comment/Comments