انٹرٹینمنٹ

 



 

01

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ ایمن خان نے انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کی وجہ بتا دی۔

ایمن خان ایک سابق پاکستانی اداکارہ ہیں ، انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2013 میں ’ ڈرامہ میری بیٹی ‘ سے کیا اور اس کے بعد کئی سیریلز میں نظر آئیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح ان کی بیٹی امل منیب کی آمد نے زندگی کے بارے میں ان کا نقطہ نظر بدل دیا ہے۔

پروگرام کے دوران شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ اب ان کی ترجیحات مختلف ہیں کیونکہ جب وہ غیر شادی شدہ تھیں اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی تو وہ وقت کچھ اور تھا۔

ایمن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں اور ان کا فیشن بزنس برانڈ پہلے ہی اتنا اچھا کر رہا ہے کہ انہیں اب اداکاری میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء نواز نے رشتوں کی قدر کرنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے زندگی میں آنے والے اُتار چڑھاؤ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسان کو زندگی میں آنے والی مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ ان کا سامنا کرنا چاہیے، یہ ہمیں مزید مضبوط بنانے کے لئے آتی ہیں، اچھے اور برے وقت آتے اور جاتے ہیں لیکن اسے بہتر طریقے سے گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ جب انسان قدر نہیں کرتا تو رب اس سے نعمت چھین لیتا ہے، پھر چاہے وہ نعمت رشتوں کی صورت میں ہو یا رزق کی، انسان کو رب کی دی ہوئی تمام نعمتوں پر شکرگزار ہونا چاہیے۔

نہوں نے مزید کہا کہ رشتے توڑنا مشکل ہوتا ہے، کبھی کبھی انسان کو بعض رشتے نہ چاہتے ہوئے بھی توڑنے پڑتے ہیں کیونکہ اگر انسان ایسا نہ کرے تو وہ خود ٹوٹ سکتا ہے، خود کو بچانے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

نیتا مکیشن امبانی کلچرل سینٹر میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی فنکاروں سمیت غیر ملکی فنکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس تقریب کے دوسرے روز بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ اور اداکارہ زینڈیا سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔فیسٹیول کے دوران بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کےمشہور گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر رنویر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

0/Post a Comment/Comments