ہیڈلائینز نیوز

 


 

01

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد میں مسلسل تاخیر۔تحریک انصاف کا آج عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔حکومت کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی درخواست دی جائے ۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا پنجاب  میں انتخابات کے لئے فنڈز کے اور مطلوبہ سیکورٹی نہیں ملی۔صوبائی حکومت نے صرف 75 ہزار سے سیکورٹی اہلکار دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس توہین عدالت پر دو سال کے لیے نااہل۔تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی۔سردار تنویر الیاس عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار اسمبلی رکنیت ختم۔خواجہ فاروق آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم مقرر۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے قائم مقام وزیراعظم کی سمری پر دستخط کر دیے۔سردار تنویر الیاس نااہلی کے خلاف آج آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر آج سماعت ہو گی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین درخواستوں کی سماعت کریں گے ۔جسٹس انوار حسین نے درخواست چیف جسٹس ہائی کورٹ کو ارسال کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04

 

رانا ثناءاللہ کہتے ہیں عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہوں۔حکومت پارلیمنٹ سے لیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی ۔سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو بلایا تو کہہ دیں گے حکومت تو کابینہ ہے۔کابینہ نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا  ہے۔سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلا کر نا اہل کر دے۔عمران خان 25 مئی کو الٹی میٹم نہ دیتے تو اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہو چکا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی اہم ملاقات۔ملاقات سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات چالیس منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کا وضاحتی بیان چیف جسٹس کی مشاورت سے  جاری ہوا ۔چیف جسٹس اور جسٹس فائز کے درمیان ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی طویل ملاقات ہوئی تھی۔


0/Post a Comment/Comments