انٹرنیشنل نیوز

 


01

سعودی حکومت اور یمن کے حوثیوں میں امن کی بحالی کیلئے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امن کی بحالی کو مدِنظر رکھتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان یمن کی خانہ جنگی کے سینکڑوں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کا آغاز جمعرات کو ہوگا۔

عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ تقریباً 900 قیدیوں، جن میں سے زیادہ تر حوثی باغیوں سے لڑ رہے تھے، کا سعودی عرب اور یمن کے مابین تبادلہ ہوگا، یہ تبادلہ اکتوبر 2020 کے بعد سے اب تک کا وسیع پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ ہے جو تین دن تک جاری رہے گا ۔

واضح رہے کہ جزیرہ نما عرب کا پسماندہ ملک یمن، مارچ 2015 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد سے سعودی عرب سے مسلسل حالت جنگ میں ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

برازیل کے صدر اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ ہم چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیلی صدر لولا ڈا سلوا برازیل کے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے اور عالمی سفارت کاری میں جنوبی امریکی قوم کے کردار کو دوبارہ قائم کرنے کی امید لئے دورہ چین کے لئے بیجنگ روانہ ہو گئے۔

لولا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر نائب صدر جیرالڈو الکمن کے ساتھ ایک طیارے کے سامنے ٹرمک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سفر پر جا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 

 فلپائن اور امریکا کی سب سے بڑی مشترکا فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا،فلپائن میں ہونے والی بالیکتان نامی مشقوں میں تقریبا 18 ہزار فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

امریکی کمانڈر نے منیلا میں افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ مشقوں کے ذریعے دونوں ملکوں کی افواج باہمی تعاون کو تیز کریں گے اور اپنی مہارت میں اضافہ کریں گے،امریکی فوجی مشقوں میں پیٹریاٹ میزائلوں کا بھی استعمال کریں گے۔

فلپائنی فوجی حکام کے مطابق مشقیں فوجی کارروائیوں میں حکمت عملی، تکنیک اور طریقہ کار کو بہتر بنائیں گی۔

0/Post a Comment/Comments