دلچسپ و عجیب نیوز

 


 

01

 امریکی خاتون نے طلاق ملنے کی خوشی مناتے ہوئے اپنے شادی کے سفید جوڑے کو آگ لگا دی، لال جوڑے میں کروایا گیا نیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔امریکا سے تعلق رکھنے والی طلاق یافتہ خاتون لارین بروک نے 10 سالہ شادی ٹوٹنے کی دلچسپ انداز میں خوشی منائی ہے۔لارین کی جانب سے شادی کے موقع پر پہنا گیا سفید جوڑا جلاتے ہوئے اور لال جوڑے میں شادی ٹوٹنے کی خوشی مناتے ہوئے خوبصورت فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے31 سالہ لارین بروک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لوگ طلاق کو برا، تکلیف دہ اور مشکل سمجھتے ہیں لیکن یہ آزادی ہے، اگرچہ وہ اپنے دونوں بچوں کو اپنے شوہر کے ساتھ مل کر پالیں پوسیں گی لیکن علیحدگی کے بعد اُن کی تکلیف کچھ کم ہو جائے گی۔

02

 نائیجیریا کے باشندے نے اگرچہ کبھی ہوائی سفر نہیں کیا لیکن جہاز سازی کے شوق کے تحت انہوں نے فاضل اشیاء اور کچرے سے اڑنے والے طیارے کا ماڈل بنایا ہے جو ریموٹ کنٹرول سے اڑتا ہے۔بولاجی نے ری سائیکل ہونے والے پیکنگ فون کو کاٹ کر اس سے ہوائی جہاز کا ڈھانچہ اور پر بنائے، یہ فوم اس نے کوڑے کے ڈھیر سے اٹھائے تھے، اس طرح ایک میٹر بازو والے طیارے کا بیرونی ڈھانچہ تو بن گیا، اس کے بعد بولاجی نے ایک دکان سے ریڈیو ریموٹ کنٹرول اور موٹرسمیت پنکھڑیاں خریدیں۔انہوں نے ایک ٹیپ کی مدد سے پورے جہاز کی دم ، بازو اور دیگر حصوں کو جوڑا۔آخرکار وہ دن آگیا جب بولاجی نے اپنا ماڈل طیارہ کامیابی سے اڑایا اور لوگوں نے اسے داد بھی دی، اب بولاجی کو ایک ادارے نے انٹرن شپ دی ہے تاکہ وہ اپنے شوق کو آگے بڑھاتے ہوئے ایئروناٹیکل انجینئر بننے کا اپنا خواب پورا کر سکیں۔

03

 آسٹریلیا میں ساحل پر صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے عملے کی ایک خاتون کو دس سال قبل سمندر میں پھینکا گیا ایک پیغام موصول ہوا ہے، کاغذ پر لکھا پیغام پلاسٹک کی بوتل میں بند ہونے کی وجہ سے برسوں بعد بھی اپنی حالت میں موجود رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا کے شہر وارنابُول میں پیش آیا، روزالنڈ ایونز نامی ایک خاتون ساحل سمندر کی صفائی کر رہی تھی کہ اچانک اسے پلاسٹک کی بوتل میں بند ایک پیغام ملا۔یہ پیغام ایک 8 سالہ بچی کا تھا جس میں لکھا تھا کہ میرا نام آئنیس زیپکان ہے، میں 8 سال کی ہوں، جس کو بھی یہ پیغام ملے اس کیلئے میری طرف سے اور میرے خاندان کی طرف سے نیک تمنائیں۔روزالنڈ ایونز نے پیغام موصول ہونے پر خوشگوار حیرت محسوس کی، بعد میں روزالنڈ نے انسٹاگرام پر اس بچی کے نام کے ساتھ اس کو تلاش کرنے کی کوشش کی جوکہ کامیاب رہی۔

 

 

 

 


0/Post a Comment/Comments