ریجنل نیوز

 

 

01

بھریاروڈ میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور ملک پرویز اعوان کے گھر سے ہونے والی چوری کے خلاف ملک برادری کے لوگوں  کا احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ ملک وسیم اعوان دانش پرویز ملک ۔ اورملک نثار احمد ودیگر نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بھریاروڈ اور گردونواح علاقوں میں چوریاں ،ڈکیتی روز کا معمول بن گئیں ہیں آئے دن کی نہ کوئی چوری یا ڈکیتی کی وارداتیں ہوتیں ہیں مگر بھریاروڈ پولیس مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے۔ شہروں میں بھی لوگ محفوظ نہیں بھریاروڈ تھانے پر پولیس نفری بھی کم ہے جس کی وجہ سے پیٹرولنگ نہیں ہوتے اور چوروں کو موقع مل جاتا ہے انہوں نے مزید کہاکہ بھریاروڈ تھانے پر پولیس نفری بڑھا کر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

ڈیرہ اللہ یار تھانے کے حدود میں گزشتہ شب ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے مقتول  جمعیت علماء کے کارکن کے ورثا اور جمعیت علماء اسلام کے جعفرآباد کے ضلعی امیر مولانا عبدالاحد قریشی کی سربراہی میں  رہنماوں کا قومی شاہرہ پر لاش رکھ کر دھرنا دیا گیا

ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علماء اسلام کے کارکن کو دوران ڈکیتی قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف جمیعت علمائے اسلام کا قومی شاہرہ پر کارکن کی لاش رکھ کر  دھرنا دیا گیا اس موقع پر قومی شاہرہ مکمل طور بند رہی  جس سے سندھ بلوچستان جانے والے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار دھرنے کی جگہ پہنچ کر احتجاج ختم کروانے کی کوشش کی لیکن ورثا نے دھرنا جاری رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

بھوانہ  میں عید الفطر قریب آتے ہی مارکیٹیں اور بازار سنسان دکھائی دینے لگے غریب طبقہ اور دکانداران بھی مہنگائی سے پریشان غریب شہریوں کے لئے جوتے اور کپڑے خریدنا ایک خواب بن کر رہ گیا غریب طبقہ مہنگائی کی وجہ سے عید کی خوشیاں منانے سے بھی محروم دکھائی دیتا ہے

مزید جانتے ہیں  ملک جعفر علی کی اس رپورٹ میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04

نجی ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ کی جانب سے یتیم بچوں میں تحائف تقسیم  کیے گئے تاکہ یہ بچے بھی عید کی خوشیاں دوبالا کر سکیں اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی ۔

مزید جانتے ہیں راجہ پرویز اقبال  سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05

رحیم یار خان  میں شیخ زید ہسپتال کے مریضوں کا درینہ مسئلہ حل ہو گیا مخیر حضرات کے تعاون اور ہسپتال انتظامیہ کی کوشش سے اب مریضوں کو جدید سہولیات کے ساتھ علاج میسر ہو گا

تین صوبوں کے سنگم پر واقع شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو درینہ مسئلہ حل ہو گیا ایمرجنسی میں مریضوں کی سہولت کے لیے مخیر حضرات کے تعاون سے جدید مشین کے ساتھ ایک اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا گیا ۔آپریشن تھیٹر کی افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے ریبن کاٹ کر جدید مشین کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ایم ایس آغا توحید،ڈائریکٹر ایمرجنسی مشتاق عزمی،ڈاکٹر سائرہ صدف ،ڈاکٹر امجد،ڈاکٹر ذیشان سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06

خانواہن میں بڑھتی  ہوئی  بدامنی کے خلاف شہری سراپہ احتجاج شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکےاحتجاجی مظاہرہ کيا گيا

چند روز قبل خانواہن کے سونارا بازار سے 8 دکانوں سے چوری کی واردات کے خلاف شہری اتحاد خانواہن دوکانداروں اور کوندھر سوشل ویلفیئر کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے پریس کلب خانواہن کے آگے احتجاجى مظاہرہ کرکے سخت نارے بازی کی گی ۔جہاں پر سید عاشق علی شاہ حاکم علی کوندھرسیمت  دیگر نے بتایا کہ 15 روز قبل نامعلوم چوروں نے سونارا بازار سے 8 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چورى کيا تھا مگر ابھی تک  خانواہن پولیس سستی مظاہرہ کرتے ہوئےکچھ نہیں کر پائى انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے مطالبہ کیا کہ چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے دکانداروں کا چوری شدہ سامان  واپس کیا جاۓ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کيا جاۓ گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07

نواب ولی محمد کےٹک ٹاکر حادی بھٹو کی نازیبا وڈیو بناکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا معاملا. اس سلسلے میں ٹک ٹاکر حادی بھٹو اور جانو پٹھان نے نواب ولی محمد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  حادی بھٹو کی نازیبا وڈیو بناکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کو جلد ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کریں گے جبکہ الہی بخش خاصخیلی کا نام غلط فہمی کی بنیاد پہ لیا گیا ہے جس سےالہی بخش خاصخیلی سے اور ان کے فیملی اور احبابِ سے معذرت کرنے کےالہی بخش کے پاس آئے ہیں واضع رہے کہ 2 سال پہلے حادی بھٹی کو دعوت پہ بلا کے نشہ دے کے نازیبا وڈیو بناکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08

موجودہ سرکار نے مہنگائی کے تمام تر ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔   لوگوں کے لئے سبزیوں خریدنا بھی مشکل ہوگیا ۔ اشیاء خوردنوش  کی  قیمتیں آسمان  سے باتیں  کر رہی ہیں ۔متوسط طبقے کیلئے بھی دو وقت کا کھانا مشکل ہوگیا۔

اسی حوالے سے مزید بتا رہے ہیں

اصغر خان ملاح  جی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09

ٹھل  میں خسرہ نے ایک بار  پھر تباہی مچادی ٹھل کے  قریب آصف کھوسو کے کے دو بچے خسرہ وباء  سےجانبحق انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی

ٹھل ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ  صحت کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث ٹھل کے نواحی گاوں آصف کھوسو میں معصوم بچے خسرہ وباء کے باعث   جانبحق ہوگئے۔ تحصیل میں کثیر تعداد میں بچے خسرہ وباء سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کے مزید بچوں کی جانیں بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے  جائیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10

میری گاڑی کیوں روکی؟ بٹگرام میں ٹریفک پولیس اہلکار پر با اثر افراد کا سرعام تشدد لاٹھیوں ڈنڈوں  کا استعمال

پولیس اہلکار کو لہو لہان کردیا ڈی پی او بٹگرام کا ایکشن ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج

مزید جانتے ہیں عبد الرحمن رحمانی سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11

پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح گوجرخان میں بھی ڈینگی وائرس سے بچاو اور خاتمے کی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا

لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے مقامی سطح پر ڈینگی وائرس سے بچاو اور وائرس کے خاتمے کی آگاہی مہم کا انعقادکیا گیا۔چئیرمین لوکل سپورٹ آرگنائزیشن چوہدری ممتاز حسین نے کہا کہ آگاہی  معاشرے کو توانا کرتی ہے اور پرہیز علاج سے بہتر ہے۔راولپنڈی سے آئےڈاکٹرز نے عوام کو ڈینگی وائرس سے بچاو اور وائرس سے خاتمے کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ اپنے گھر کے اندر اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔اور لاروہ بننے والے مواد کو فوری ضائع کیا جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جا سکے

اس موقع پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12

منچن آباد انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرک پولیس آفیسر بہاولنگر کی جانب سے عوام کی شکایات کے ازالہ اور ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد

منچن آباد بلدیہ میں کھلی کچہری میں  زور انصاف ٹیم کی نمائندگی غلام محی الدین وٹو ممبر زور انصاف نے کی اور تھانہ منڈی صادق گنج کے لئے آواز بلند  کی ایک ہی ناکارہ گاڑی ہے سب سے بڑا ایریا ہے تقریبا 84 گاؤں اس تھانے کو لگتے ہیں مگر ایک ہی گاڑی ہے اور وہ بھی کباڑ کی شکل اختیار کرچکی تھانہ منڈی صادق گنج کو دو نئی گاڑیاں دی جائیں اور تھانے میں پولیس اہلکار زیادہ کئے جائیں ایس اپی صاحب نے وعدہ کیا ہے انشاءاللہ جلد تھانہ منڈی صادق گنج کو نئی گاڑی دی جائے گی

13

سندھ سیلرز فورم کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی محمد اسماعیل گاندرو کے والد مرحوم حاجی محمد اسماعیل گاندرو کی پہلی برسی کی تقریب ۔ جس میں قرآن خوانی کی گئی اور افطار کا اہتمام کیا گیا، بعد ازاں مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولوی عبدالقدوس احمدانی، غلام شفیع سائمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14

کوٹ ادو کا غریب شہری کسی مسیحا   کا منتظر، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج کرانے سے محروم غریب شہری کا کہنا ہے کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میں مزدوری کرتا ہوں ایک ٹانگ میں  مسئلہ ہونے کی وجہ سے اب چل نہیں سکتا مزید غریب شہری کا میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کیا کہنا تھا آئیے آپ کو دکھاتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

15

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد  کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض کے زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک قوانین آگاہی کیلے جنرل بس اسٹینڈ کے باہر ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

۔ٹریفک سے آگاہی کیمپ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال نے شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلے ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی فراہم کرنے کیلے شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔انسپکٹر ہیڈ کوارٹر  خضر ، وارڈن  عبدالرحمان انچارج ایجوکیشن ونگ، جاوید گجر ڈی او ٹریفک ،پی آر او ٹو ڈی پی او رانا آصف سرور بھی اس موقع پر موجود تھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16

روجھان کے کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن چھٹے روز میں داخل ہو گیا پولیس کے تازہ دم دستوں کی جدید ہتھیاروں کے ساتھ ڈاکوں کی پناہ  گاہوں کی طرف پیش قدمی جاری پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ۔

پولیس نے کچہ مورو، کچہ جمال میں ڈاکوں کی پناہ گاہوں  کو مسمار کرکے نذر آتش کر دیا ۔ سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل اندرون کچہ کا رقبہ سرچ آپریشن کے بعد کلیئر ڈی پی او راجن پور ناصر سیال کا کہنا تھا ۔ڈاکو کی پناہ گاہ کچی مورہ دریائے سندھ کے اندر موجود ہے۔ کچے میں موجود دیگر گینگز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

17

تحصیل ریسکیو1122اسٹیشن نوشہرہ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

جس میں صحافیوں سمیت ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید، کنٹرول روم انچارج ملک محمدشکیل سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ ریسکیو اہلکار ماہ صیام میں روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ماہ صیام کا بابرکت مہینہ تمام مسلمانوں کے لئے بخشش کا ذریعہ بن کر نازل ہوا ہے چیئرمین وادی سون پریس کلب ملک زاہد فاروق اعوان نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات بلاشبہ قابل تحسین ہیں یہ ایک ایسی سروس ہے جس نے اپنی عملی خدمات کی بدولت اپنے محکمہ کا وقار بلند کیا ہےمشکل کی گھڑی میں ریسکیو1122کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

18

چمن رحمان کہول روڈ ظریف مسجد کے علاقے میں افغان طالبان کے زیر استعمال خالی گھر میں پڑے بارودی مواد میں دھماکہ تین بچے جانبحق ہوگئے ابتدائ معلومات کے مطابق بچے خالی گھر میں پڑے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے کہ ان پر پھٹ گیا زرائع سے معلوم ہواہے کہ یہ گھر کافی عرصے سے افغان طالبان کے زیر استعمال تھا افغانستان پر قبضے کے بعد افغان طالبان اس مکان سے افغانستان منتقل ہوگئےتھے اس وقت بھی اس مکان میں بھاری مقدار میں بارودی مواد پڑاہے سیکورٹی فورسیز نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو علاقے کی کلئیرنس کیلیے طلب کرلیا ہے واقعے میں جانبحق بچے ہمسائے بتائے جاتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0/Post a Comment/Comments