دلچسپ و عجیب

 


01

تحقیق سے ایک ایسی مکڑی کے بارے میں معلوم ہوا ہے جسے بھوک لگے تو اس کا براہ راست اثر اس کی بینائی پر ہوتا ہے، یہ عجیب و غریب مگر خوبصورت مکڑی مسلسل بھوک کی وجہ سے اندھے پن تک جا پہنچتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف سنسناٹی کے ماہرین حیاتیات کا کہنا ہے کہ بولڈ جمپنگ سپائیڈر ایک اعلیٰ معیار کی رنگین بصارت رکھنے والی مکڑی ہے، اس مکڑی کی مرکزی بڑی آنکھیں رنگین اور دائیں بائیں کی چھوٹی آنکھیں بلیک اینڈ وائٹ رنگ دکھاتی ہیں۔

تحقیق کیلئے ’اوپتھیلمواسکوپ‘ نامی آلہ بنایا گیا جسے مکڑیوں اور دیگر حشرات کی بصارت کو جانچنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اس مخصوص آلے کی مدد سے کیڑے مکوڑوں کی ریٹینا کا بغور مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، اسی آلے کی مدد سے دوران تحقیق مکڑی کی بصارت میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا۔

ماہرین نے مکڑیوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا اور دونوں گروہوں کی غذاؤں کی مقداد بدل دی، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جن مکڑیوں کو بھوکا رکھا گیا ان کی بصارت تیزی سے ختم ہونے لگی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غذا کی کمی کے بینائی پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں ایسی ہی ایک تحقیق انسانوں پر بھی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 سپین میں گزشتہ برس منعقد ہونے والے جگسا پزل کے بین الاقوامی مقابلے کو دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل مقابلہ قرار دے دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ مقابلہ سپین کے شہر ویلاڈولِڈ میں سال 2022ء میں منعقد کیا گیا تھا جسے اب گینیز ورلڈ ریکارڈ میں آفیشلی دنیا کا سب سے بڑا پزل مقابلہ تسلیم کر لیا گیا ہے۔

مقابلے میں مجموعی طور پر 44 ممالک کے 2 ہزار 293 افراد نے حصہ لیا، ان افراد نے انفرادی، جوڑوں اور چار، چار افراد کی ٹیم کی صورت میں مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

ورلڈ جگسا پزل فیڈریشن کے تحت منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی چیمپئن شپ کی ابتدا سال 2019ء سے ہوئی تھی، سال 2023ء کی 5 روزہ چیمپئن شپ کا انعقاد 20 ستمبر سے ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

(ایک امریکی شخص نے 16.44 سیکنڈز میں 100 بار ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں 40 پاؤنڈ وزن اٹھانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈیوڈ رش جنہوں نے STEM تعلیم کو فروغ دینے کے لیے 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں اس سے قبل یہ ریکارڈ 2019 میں 21.69 سیکنڈز میں اپنے نام کیا تھا۔

رش کو معلوم ہوا کہ ریکارڈ کا وقت 17.34 سیکنڈ تک کم کر دیا گیا ہے جس سے اسے دوبارہ ریکارڈ کی کوشش کرنے کی تحریک ملی۔

رش کے پاس اسی ریکارڈ کا 20 پاؤنڈ ورژن بھی ہے۔


0/Post a Comment/Comments