اینٹرٹینمٹ نیوز

 


 

01

 پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے چوتھی شادی کر لی۔

شمعون عباسی اور شیری شاہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے جانے مانے نام ہیں، شیری شاہ اور شمعون عباسی نے فلم "درج" میں ایک ساتھ کام کیا جو مداحوں میں خوب مقبول ہوئی، البتہ فلم باکس آفس پر کامیابی نہیں حاصل کر سکی لیکن دونوں مرکزی کرداروں کے درمیان دوستی پیدا ہو گئی اور گزشتہ دنوں شیری شاہ نے شمعون سے شادی کی تصدیق کردی۔

شیری شاہ نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کی تصدیق کی، فیس بک پوسٹ پر اداکارہ شیری شاہ نے شمعون عباسی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ، پوسٹ میں شمعون کو بطور شوہر مخاطب کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشال فیاض کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد شوہر کی اجازت سے کام کروں گی اگر انہوں نے روکا تو شوبز انڈسٹری چھوڑ دوں گی۔

۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی اور لائف پارٹنر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے ہونے والے شوہر میں کیا خوبیاں چاہیں گی جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسا شوہر چاہتی ہیں جو سمجھدار ہو، اس بات کی پرواہ نہیں کہ لڑکے کے پاس کتنا پیسہ ہے اور اس کی شکل کیسی ہے ، بس سمجھدار ہونا چاہیے۔

ایشال کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد اپنے شوہر کی اجازت سے کام جاری رکھیں گی، اگر ان کے شوہر نے انہیں انڈسٹری میں کام کرنے سے روکا تو وہ کام چھوڑ دیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ بنائی گئی ڈانس کی متنازعہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹانے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں رابعہ کلثوم نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے جاری ڈراموں کے بارے میں بات کی اور ہانیہ عامر کے ساتھ بنائی گئی متنازعہ ویڈیو کے بارے بھی بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ لوگ ہماری ڈانس ویڈیو کے بارے میں پہلے ہی بہت باتیں کر چکے ہیں، ویڈیو نے ایک بہت بڑا مسئلہ پیدا کیا اور اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پتہ نہیں کیوں؟ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ مذہبی مواد کی وجہ سے ایک مسئلہ بن گیا اور تھوڑا سا متنازعہ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی چیزیں بہت خطرناک ہو جاتی ہیں اس لیے ہم نے جان بوجھ کر اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ہٹا دیا۔

0/Post a Comment/Comments