بزنس نیوز

 


 

01

پاکستان ریلویز نے لاہور سے کراچی کے درمیان شالیمار ایکسپریس یکم مئی سے چلانے کا اعلان کر دیا۔ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ایکسپریس پر کرایوں میں رعایت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، مسافروں کے لیے شالیمار ایکسپریس کی ٹکٹوں پر یکم مئی سے 15 مئی تک 20 فیصد رعایت ہو گی۔16 مئی سے 31 مئی تک تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی، شالیمار ایکسپریس کی کرنٹ بکنگ پر بھی اتنی ہی رعایت ہو گی۔تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو پہلے سے بکنگ کروانے والے مسافروں کو 20 اور 10 فیصد رقم ریفنڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان ریلویز کی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

02

روسی خام تیل کا پہلا کارگو 24 مئی تک پاکستان پہنچے گا۔پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق روس سے ابھی پہلا ٹیسٹ کارگو منگوایا ہے جو 24 مئی تک پاکستان پہنچے گا تاہم روسی تیل کتنا سستا ملے گا کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔واضح رہے کہ روس سے تیل کی خریداری کی کمرشل ڈیل پی ایس او کر رہا ہے۔ چند روز قبل وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس کے ساتھ تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جلد ہی ہم اپنا پہلا آرڈر دیں گے، کوشش کرینگے جلد سے جلد پہلا جہاز پہنچ جائے۔

03

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف ترقیاتی سکیموں و منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کی 4 سمریوں کی منظوری دی۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پشاورخود کش دھماکہ کے شہدا اور زخمیوں کیلئے 28 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی، متاثرین میں مالی امداد وزارت داخلہ کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔اجلاس میں قومی صحت کیلئے 6 کروڑ 10 لاکھ، وفاقی شرعی عدالت کا مالی شارٹ فال پورا کرنے کیلئے 6 کروڑ 70 لاکھ، بی آئی ایس پی نشوونما منصوبے کیلئے 50 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔


0/Post a Comment/Comments