اینٹڑ ٹینمٹ

 


01

۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کے نئے ڈرامہ ’ جندو ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

حمائمہ ملک کی فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ نے پاکستان سینما میں تاریخی کامیابی سمیٹی اور لوگوں نے فلم میں ان کے کردار ’ دارو‘ کو بے حد پسند کیا تاہم اب وہ اپنے نئے کردار ’ جندو ‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر اپنی واپسی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ڈرامہ ’ جندو ‘ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے اور حمائمہ اپنے کردار میں بالکل نئے انداز جلوہ گر ہوں گی جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں گوہر رشید، سمیعہ ممتاز، نذر الحسن، ہاجرہ یامین، فراز علی اور نعیمہ بٹ بھی شامل ہیں۔

جندو ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو اپنے اردگرد کی دنیا سے لڑتی ہے اور ایک سادہ انسان سے ایک زبردست جنگجو میں بدل جاتی ہے، ڈرامہ قربان علی راؤ نے لکھا ہے اور ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے۔

اداکارہ نے اس سے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر جاری اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ان کا نیا پروجیکٹ ’ جندو ‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا اپارٹمنٹ 3 ارب 69 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور کمپنی فیمی کیئر کے بانی اور صنعت کار جے پی تپاریا نے یہ عالیشان تین منزلہ اپارٹمنٹ جنوبی ممبئی میں واقع مالابار ہلز میں میں خریدا ہے، سی ویو پر واقع یہ اپارٹمنٹ انڈیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ ہے جو بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 48 کروڑ میں خریدا تھا۔

جے پی تپاریا کی فیملی نے یہ عالیشان اپارٹمنٹ میکرو ٹیک ڈیویلپرز سے خریدا ہے جو لودھا گروپ کی کمپنی ہے، یہ اپارٹمنٹ لودھا مالابار جو کہ عالیشان رہائشی ٹاور ہے اس کے 26 ویں، 27 ویں اور 28 ویں فلور پر واقع ہے۔

اس تین منزلہ اپارٹمنٹ کا سائز 27 ہزار 160 مربع فٹ ہے جسے فی مربع فٹ ایک لاکھ 36 ہزار انڈین روپے میں خریدا گیا ہے۔ یہ فی مربع فٹ کی بنیاد پر انڈیا کا سب سے مہنگا رہائشی اپارٹمنٹ بھی ہے۔تپاریا فیملی نے اس اپارٹمنٹ کو خریدنے کے لیے 19 کروڑ انڈین روپے کی سٹامپ ڈیوٹی دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان شاہی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود خود کو ممبئی کی ایک عام لڑکی سمجھتی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی اور ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور پٹودی خاندان کے آخری نواب منصور علی خان کی پوتی ہیں۔

ان کے پردادا برطانوی حکومت کے دوران پٹودی کی شاہی ریاست کے آخری حکمران تھے۔

سارہ علی خان نے حال ہی میں شاہی خاندان سے تعلق کے باوجود ممبئی میں عام بچوں کی طرح پرورش پانے اور سادہ زندگی گزارنے کے بارے میں بات کی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ نے کہا کہ جب لوگ مجھے شاہی خاندان کی رکن کے طور پر دیکھتے ہیں تو مجھے یہ مضحکہ خیز لگتا ہے، میں اپنے آپ کو شاہی خاندان کے رکن کے طور پر نہیں دیکھتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنی والدہ کے ساتھ گزارا ہے، میں اپنے والد سیف علی خان سے ملنے باندرا جاتی ہوں، میں ہماچل پردیش ،کیدارناتھ اور جموں و کشمیر میں چھٹیاں گزارتی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ شاہانہ کا مطلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ کے والد سیف اور والدہ امریتا سنگھ کی 2004 میں طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد سارہ اور ان کے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان کی پرورش امریتا نے کی۔


0/Post a Comment/Comments