بزنس نیوز

 


 

01

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔مارکیٹ توقعات کے مطابق شرح سود میں مزید 2 سے 3 فیصد اضافے کا امکان ہے، اس سے قبل 9 رکنی کمیٹی نے اپنے آخری اجلاس میں شرح سود کو 3 فیصد بڑھایا تھا۔

سٹیٹ بینک کا موجودہ پالیسی ریٹ 20 فیصد ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کا فیصلہ پریس ریلیز کے ذریعے جاری ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی سرمائے میں ناکافی سرمایہ کاری ایک اہم مسئلہ ہے جس پر ادارہ جاتی سطح پر اور سیاسی قیادت کی جانب سے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اداروں اور سیاسی قیادت پر قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، متحد ہوں اور ڈیلیور کریں

صدر مملکت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ درحقیقت یہ ملک کے اصل مسائل ہیں لیکن درپیش حالات میں یہ مسائل پس منظر میں چلے گئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں عالمی بینک اور پاکستان ہیومن کیپیٹل ریویو کے ڈیٹا پر مبنی ایک قومی روزنامے میں شائع ہونے والا مضمون بھی شیئر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ روسی خام تیل کا پہلا آرڈر دے گی۔

ایک انٹرویو میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ کئی معاہدے طے پاچکے ہیں، روس نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کو اتنی ہی رعایت دے رہا ہے جتنا کوئی دوسرا پڑوسی ملک وصول کر رہا ہے۔

وزیر مملکت نے امیر اور غریب کے لئے گیس کے الگ الگ ٹیرف سے متعلق حکومتی فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ کار وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حکم پر وضع کیا گیا تھا۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس لئے ہم نے ملک کو امیر اور غریب کی آبادی میں تقسیم کر دیا، اگر کوئی غریب خاتون گیس کا ایک یونٹ استعمال کر رہی ہے تو وہ ایف-7 یا گلبرگ کی ایک خاتون جو ادا کر رہی ہے اس کے مقابلے میں ایک چوتھائی بل دے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


0/Post a Comment/Comments