بزنس نیوز

 


 

01

) وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ناجائز منافع خوری اور سمگلنگ کی اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور سمگلنگ کے تدارک کیلئے کل اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا، جس میں چینی سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ملک گیر کارروائی کی حکمت عملی تیار ہو گی۔

وزیراعظم نے سمگلنگ ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث کرداروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور سخت سزا دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سمگلروں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، عوام کو ستانے والوں سے حساب لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

) ٹرانسپورٹ فیڈریشن پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔

صدر ٹرانسپورٹ فیڈریشن پاکستان شاہد زمان شنواری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے عید کے موقع پر پٹرول کی قیمت بڑھا کر لوگوں کی خوشیاں چھین لیں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا تھا، پٹرول 10 روپے فی لٹر بڑھنے کے بعد 282 روپے کا ہو گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا۔

ہائی سپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بغیر کسی ردوبدل کے برقرار رکھی گئی ہیں، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی کون سے ورچوئل میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال آنیوالے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت معیشت کے استحکام کیلئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، معاون خصوصی طارق محمود پاشا اور سپیشل سیکرٹری خزانہ نے اسلام آباد سے میٹنگ میں ورچوئل شرکت کی۔


0/Post a Comment/Comments